پنجاب میں حکومت بنانے کا معاملہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گیا ۔۔۔ آزاد امیدوار نے ایسی چال چل دی کہ پی ٹی آئی قیادت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
کراچی (ویب ڈیسک) جھنگ سے آزاد امیدوار محمد معاویہ اعظم پاکستان تحریک انصاف سے ہاتھ کر گئے، پنجاب اسمبلی کے متنازعہ ترین رکن اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے انکار کر دیا۔۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اس وقت وفاق میں اپنی پوزیشن مظبوط کرنے کی فکر میں ہیں۔
اس سلسلے میں وہ مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنماوں سے ملاقات کر رہے ہیں ۔ ایسے وقت میں جب پاکستان تحریک انصاف کو اراکین اسمبلی کی حمایت کی سخت ضرورت ہے،اس وقت میں پنجاب اسمبلی کے متنازعہ ترین رکن اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے انکار کر دیا۔محمد معاویہ اعظم نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی یقین دہانی کروائی تھی تاہم اب انہوں نے راہ حق پارٹی میں شمولیت اختیار کی لی تھی۔ یاد رہے کہ محمد معاویہ اعظم نے جھنگ کی صوبائی نشست سے فتح سمیٹی تھی۔ جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری سرور نے ان سے رابطہ کیا تھا اور تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت تھی تاہم اس پر کافی اعتراضات کئیے گئے اور پارٹی میں موجود افراد نے چوہدری سرور کے اس قدم کی مخالفت کی اور جس پر پاکستان تحریک انصاف نے بھی اعلان کیا کہ وہ کسی کالعدم جماعت کے فرد کو اپنی پارٹی میں جگہ نہیں دے گی جس کے بعد محمد معاویہ اعظم نے وزارت اعلیٰ کے انتخابات میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تاہم انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار نہ کی۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصف نے وفاق میں حکومت سازی کے لئے قومی اسمبلی کے 180 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کر دیا۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے بی این پی (مینگل) کی حمایت کے بعد قومی اسمبلی میں نمبر 180 کو کراس کر گیا، 342 کے ایوان میں حتمی اکثریت کیلئے 172 ارکان کی حمایت درکار تھی۔خیال رہے الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں جیتنے والے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 815 امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کئے جبکہ تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعظم عمران خان کے 2 حلقوں سمیت قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 26 نتائج روک لیے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے مجموعی طور پر 841 حلقوں پر انتخابات ہوئے جن میں سے 815 کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔ عدالتوں اور الیکشن کمیشن میں زیر سماعت مقدمات کے باعث کچھ حلقوں میں نوٹی فکیشن روکے گئے ہیں جبکہ کچھ فیصلے سے مشروط کر دیئے گئے ہیں۔(س)