پیپلز پارٹی والے واضح کریں کہ ۔۔۔۔مولانا فضل الرحمان ایسی بات کہہ دی کہ متحدہ اپوزیشن اتحاد والے بھی سوچتے رہ گئے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم کو تسلیم نہیں کریں گے کیونکہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے
کہ جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم کو تسلیم نہیں کریں گے کیونکہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے۔انو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واضح کرے کہ کون میرے موقف سے متفق نہیں ہے ، ہم جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم کو تسلی من ہیں کریں گے ۔فضل الرحمن نے کہا کہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے تمام سیاسی جماعتیں انتخابی نتائج کو مسترد کر چکی ہیں اور الیکشن کمیشن منصفانہ انتخابات کرانے میں ناکام رہا ہے ، چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیدیں۔انھوں نے کہا کہ ہم ملک میں دوبارہ انتخابات کا انعقاد چاہتے تھے لیکن اتحادی جماعتوں کا موقف ہے کہ جمہوریت کو چلتے رہنا چاہئے ، جعلی مینڈیٹ والا وزیراعظم وزارت عظمیٰ کے عہدے پرتعینات ہوگا ، جعلی اکثریت والی جماعت اب حکومت کریگی۔ بلاول بھٹو کے مولانا فضل الرحمن کے بیان سے اتفاق نہ کرنے کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی واضح کرے کہ کون میرے موقف سے متفق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں بھرپور حصہ لیں گے اور پاکستان اور نظریہ پاکستان کے لئے ہر قسم کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدالت
بلائےگی تووہی بات دہرائیں گے، جو سڑکوں پر کہی.ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور نظریہ پاکستان کے لئے ہرقسم کی جدوجہد کریں گے.فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم، اسپیکر او رڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں بھرپور حصہ لیں گے، ہمارا امیدوار وہی ہوگا، جو متحدہ اپوزیشن کا نامزد کردہ ہوگا.الیکشن 2018 میں متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فورم سے حصہ لینے والے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا.واضح رہے کہ مذہبی جماعتوں کا اتحاد ایم ایم اے الیکشن میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہا، جس کے بعد اتحاد کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا گیا.یاد رہے کہ جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے یوم آزادی نہ منانے کے بیان پر دونوں رہنماؤں کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست لاہور کی سیشن کورٹ میں دائر کردی گئی۔(ف،م)