کس سیاسی رہنما نے کہاں ووٹ ڈالا

سیاسی قائدین اور اہم شخصیات نے بھی حق رائے دہی کا استعمال کیا فوٹو: فائل

سیاسی قائدین اور اہم شخصیات نے بھی حق رائے دہی کا استعمال کیا فوٹو: فائل

ملک کے 10 کروڑ 50 لاکھ عوام کے علاوہ سیاسی قائدین اور اہم شخصیات بھی  حق رائے دہی استعمال کررہی ہیں۔

فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور ان کی اہلیہ نے کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں ووٹ کاسٹ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نامساعد اور حالات مشکلات کے باوجودہم نے حوصلہ کرکے میدان میں اترے، ملک میں 20 انتظامی یونٹس کی حمایت کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے آبائی گاؤں عبدالخیل پنیالہ میں حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹ دینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک امانت ہے جو اہل کے سپرد کرنا ضروری ہے، اس کو ضائع نہ کریں، ووٹ دینے سے ملک کے مستقبل کا بہتر فیصلہ ہوگا۔ ووٹر بھی دیانت دار امیدوار کا چناؤ کرے۔

آصفہ اور بختاور بھٹو زرداری

بے نظیر بھٹو کی دونوں صاحبزادیوں آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے نوابشاہ میں ووٹ کاسٹ کیا۔

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر

ملک میں جہاں ایک جانب کروڑوں پاکستانی اپنے آئندہ نمائندوں کا انتخاب کررہے ہیں وہیں ہزاروں افراد ایسے بھی ہیں جو مختلف وجوہات کی بنا پر ووٹ کا حق استعمال نہیں کرسکیں گے ان میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی شامل ہیں، یہ تینوں اہم شخصیات اس وقت جیل میں ہیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکتے۔

You might also like