گندا ہے پر دھندا ہے یہ۔۔۔۔۔۔۔ تحریک انصاف میں شامل ہونے ولے آزاد اراکین اسمبلی کے ساتھ شہر اقتدار میں کیا سلوک کیا جا رہا ہے؟ جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

گندا ہے پر دھندا ہے یہ۔۔۔۔۔۔۔ تحریک انصاف میں شامل ہونے ولے آزاد اراکین اسمبلی کے ساتھ شہر اقتدار میں کیا سلوک کیا جا رہا ہے؟ جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے ۔۔۔۔۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2018ء میں واضح برتری حاصل کرنے
یہ بھی پڑھیں : بریکنگ نیوز: نواز شریف کے اکاؤنٹس میں کروڑوں ڈالر کی منی لانڈرنگ ۔۔۔امریکہ اور اقوام متحدہ کے ہاتھ بڑے ثبوت لگ گئے، اقوام متحدہ کیا ایکشن لینے والی ہے؟ لیگیوں کی نیندیں حرام کر دینے والی خبرآ گئی
کے بعد مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے کوششیں تیز کر دیں جس کے تحت پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے اُمیدواروں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ان سے روابط شروع کر دئے اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جانے لگی۔گذشتہ روز فیصل آباد سے آزاد رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی، جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 121 ہوگئی۔ پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے 8 اراکین کی بھی حمایت حاصل ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی کے اراکین کا نمبر 154 تک پہنچ گیا ہے۔آزاد اراکین کو پی ٹی آئی کے ساتھ ہی منسلک رکھنے اور دیگر سیاسی جماعتوں سے دور رکھنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زونمیں واقع ایک بڑے ہوٹل میں کمرے بُک کروا دئے ہیں۔باوثوق ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف میں
یہ بھی پڑھیں : چیف جسٹس کے ڈیم تعمیر فنڈ میں اچانک اتنی بڑی رقم آگئی کہ جسٹس ثاقب نثار کا بھی دل خوش ہو گیا ، یہ رقم کس نے جمع کروائی ؟ شاندارتفصیلات آ گئیں
شامل کرنے والے آزاد اراکین کو مخالف پارٹیوں سے بچانے کے لیے اسلام آباد کے ریڈزون میں واقع ایک پوش ہوٹل میں رہائش دی گئی ہے جہاں ان ممبران کے قیام کے ساتھ طعام کا بھی بہترین انتظام کیا گیا ہے اور انہیں اپنے علاوہ مہمانوں کی تواضع کے لیے بھی خصوصی سہولیات دی گئی ہیں۔ آزاد اراکین کی پارٹی میں شمولیت اور ان کے حمایت کے بعد پاکستان تحریک انصاف مرکز اور پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔پی ٹی آئی نے پارٹی میں حال ہی میں شامل ہونے والے آزاد اراکین کو دیگر سیاسی جماعتوں سے دور رکھنے کے لیے ہی اسلام آباد کے ہوٹل میں رہائش دی ہے جہاں انہیں بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن بھی آزاد اُمیدواروں سے رابطے کرنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن آزاد اُمیدواروں نے مسلم لیگ ن کو سُرخ جھنڈی دکھا کر پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا۔
Source