ہم آپ کی باتیں ماننے کو تیار ہیں اور۔۔۔۔۔۔ ایم کیو ایم میں حکومت سازی کے لیے کیا معاملات طے پائے؟ کرانچی والوں کو خوش کر دینے والی خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے مطابق ایم کیوایم اور پی ٹی آئی میں معاملات طے پاگئے ہیں۔عام انتخابات میں اکثریت ملنے کے بعد تحریک انصاف کی وفاق میں حکومت سازی کے لیے مشاورت جاری ہے اور اس حوالے سے ایم کیوایم نے جہانگیر ترین کی جانب سے
حکومت میں شمولیت کی دعوت پر عمران خان کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ایم کیوایم کا وفد خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچا جب کہ پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل بھی وفد کے ہمراہ کراچی سے روانہ ہوئے تھے۔ایم کیوایم کے وفد میں خالد مقبول، عامر خان، کنور نوید جمیل اور فیصل سبزواری شامل ہیں، وفد نے عمران خان سے ملاقات سے پہلے جہانگیر ترین سے ملاقات کی جس میں عارف علوی اور عمران اسماعیل بھی شریک تھے جب کہ اس دوران متحدہ رہنماؤں نے اپنے مطالبات ان کے سامنے رکھے۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے جہانگیر ترین سے ملاقات میں کراچی پیکیج پرمن وعن عمل درآمد کی یقین دہانی مانگی ہےجس میں پانی، انفرااسٹرکچر، صفائی اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر عوامی مسائل کاحل شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیوایم نے پی ٹی آئی سے کراچی میں اپنے دفاتر کو کھلوانے کی یقین دہانی مانگی ہے جب کہ سندھ اسمبلی میں لیڈرآف اپوزیشن اور گرینڈاپوزیشن الائنس بنان کے لیے بھی تعاون کا کہا گیا ہے۔ایم کیوایم نے تحریک انصاف سے کراچی سے متعلق ہر قسم کے امور میں اعتماد میں لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔جہانگیر ترین ایم کیوایم کے وفد سے
ملاقات کے بعد انہیں لے کر بنی گالہ پہنچ گئے جہاں چیئرمین تحریک انصاف سے متحدہ کے رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کا وفد اپنے مطالبات عمران خان کے سامنے رکھے گا اور انہیں اپنی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائے گا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق حکومت سازی کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی اورڈاکٹرفاروق ستارجمعہ کو بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کریں گے جس میں کراچی کے چند مخصوص حلقوں میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کراچی کی بلدیاتی حکومت کے لیے مالی اور انتظامی اختیارات مانگے گی جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین سے کراچی کے لیے خصوصی گرانٹ پر بھی بات کی جائے گی۔عام انتخابات میں ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کی چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی، پاکستان تحریک انصاف کو وفاق میں حکومت بنانے کے لیے آزاد امیدواروں کے علاوہ ایم کیو ایم کی حمایت کی ضرورت ہے۔31 جولائی کو پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر خان ترین نے کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور انہیں حکومت میں شمولیت کی دعوت دی تھی جس کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان رابطے بڑھے۔(ف،م)