’’ ہم نے دیکھا ہر بندے کی قیمت لگی، کوئی وزارت لے گیا اور کوئی ۔۔۔۔۔۔‘‘ عمران خان الیکشن کیسے جیتے؟ ارشاد بھٹی نے دنگ کر دینے والے حقائق بیان کر دیئے

لاہور(ویب ڈیسک)نجی نیوز چینل اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں اینکر کے سوال عمران خان کیوں جیتے پر مشہور صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ ایک تو عمران خان کی 22 سال کی جدوجہد ہے ۔اور سب سے خاص بات مستقل مزاجی ہےجو انہیں سب سے منفرد بناتی ہے۔
عمران خان کی سب سے منفرد بات یہ بھی ہے کہ ان کو کوئی خرید نہیں سکتا۔پاکستان میں کلرک سے لے کر آفیسر تک سب بکے ہوئے ہیں ۔لیکن عمران خان وہ واحد بندہ ہے جس کی کوئی قیمت نہیں لگا سکتا۔عمران خان ہارنے کے بعد مزید طاقت سے ابھرتا ہے ،شکست عمران خان کو مزید طاقتور بنا دیتی ہے۔یہی وہ چیز ہے جس وجہ سے عمران خان الیکش جیتنے مینں کامیاب ہوئے ہیں۔پانامہ کے حوالے سے ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے میاں صاحب کی پکڑ ہے۔جب پانامہ کا فیصلہ آیا تو مجھے یقین تھا کہ کچھ نہیں ہوگا ،کیونکہ ایسی بہت سی مثالیں ہیں جس میں با اثر شخص کے ملوث ہونے کے باوجود انہیں سزا نہیں ملتی۔لیکن جس طرح عمران خان نے پانامہ کے کیس کو لے کر میں ان کی ہمت کی داد دیتا ہوں کوئی اور ہوتا تو پانامہ کیس کو اس طرح نہ لے کر چل سکتا۔ارشاد بھٹی نے عمراں خان کی تعریف کے ساتھ ساتھ ان کی کچھ باتوں پر تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔پہلی یہ کہ عمراں خان پرویز الہٰی کو پہلے سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے اب انہیں پنجاب اور وفاق میں اپنے ساتھ ملا رہے ہیں۔
دوسرا یہ کہ عمران خان ہمیشہ آزاد ارکان کے بارے میں کہتے تھے کہ یہ حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں اب خود آزاد اراکین کو اپنے ساتھ ملا رہے ہیں۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے3اگست بروزجمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں کااہم اجلاس پشاورمیں طلب کرلیاہے۔اجلاس میں قومی اورصوبائی اسمبلی کے تمام ٹکٹ کنندگان اور نومنتخب ممبران کوطلب کیاگیاہے،اجلاس میں خیبرپختونخواکے آئندہ کالائحہ عمل طے کیاجائیگا ۔واضح رہے کہ الیکشن 2018 میں انجیئنر امیر مقام سمیت خیبرپختونخوا میں سونامی کے سامنے بڑے بڑے برج الٹ گئے،این اے2 سوات سے امیرمقام پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹرحیدر سے ہار گئے۔ این اے3 سوات سے شہبازشریف کو پی ٹی آئی کے سلیم الرحمان نے شکست دی، جبکہ این اے14سے کیپٹن(ر) صفدر کے بھائی کو پی ٹی آئی کے زرگل نے ہرا دیا۔ این اے38ڈی آئی خان ون سے علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کو شکست دی، این اے35بنوں سے عمران خان نے اکرم خان درانی کو ہرا دیا، این اے8مالاکنڈ سے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو پی ٹی آئی امیداوار جنید اکبر سے ہار گئے۔ این اے24چارسدہ دو سےاسفند یار کو پی ٹی آئی کے فضل محمد سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، این اے23چارسدہ ون سے آفتاب شیرپاؤ کو پی ٹی آئی کے انورتاج سے شکست کھانا پڑی، این اے سات لوئر دیر2سے سراج الحق کو پی ٹی آئی کے محمد بشیر نے ہرا دیا تھا ۔ (ش۔ز۔م)
Source