یہ کام کرنا تومیری توہین ہے ۔۔۔پی ٹی آئی کے اہم ترین اتحادی نے ناقابل یقین انکشاف کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن میں ایک فارورڈ گروپ بننے جا رہا ہے۔ عمران خان کے خلاف الائنس کے کچھ لوگ حکومت میں آجائیں گے۔ ’وزارت مانگنا توہین سمجھتا ہوں‘۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ

پختونخواہ کے لوگوں نے دوسری بار ایک جماعت کو ووٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں ایک فارورڈ گروپ بننے جا رہا ہے۔ عمران خان کے خلاف الائنس کے کچھ لوگ حکومت میں آجائیں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مفاد پرست اکٹھے ہو گئے ہیں جو اقتدار کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔ عمران خان نئی قیادت متعارف کروا سکتے ہیں۔ ’وہ جانتے ہیں انہیں لوگوں کی توقعات پر پورا اترنا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار میرا ساتھ چھوڑ گیا ورنہ ہم ایک تھے۔ ’طاہر القادری صاحب کا بھی مبارک باد کے لیے فون آیا تھا۔شیخ رشید نے کہا کہ نومبر میں 66 سال کا ہو جاؤں گا، وزارت مانگنا توہین سمجھتا ہوں۔ جبکہ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے 12بڑے جیل میں جائیں گے، طلال چودھری کے پاس صفائی میں دکھانے کیلئے کچھ نہیں تھا،شہبازشریف،،خواجہ سعد رفیق،حمزہ شہباز،رانا مشہود بھی جیل جائیں گے،ان وہ جو 129جیتے ہیں وہ پھر چودھری پرویز الٰہی کی پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظار ہے کب سلسلہ شروع ہوگا جیل میں جانے کا؟ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے طلال چودھری کا فیصلہ آیا ہے۔

کم ازکم ایک مہینے کیلئے جیل میں جائیں گے۔کیونکہ طلال چودھری کے پاس اپنی صفائی میں وہاں دکھانے کو کچھ بھی نہیں تھا۔پھر خواجہ سعد رفیق جیل جائیں۔گے۔ان کے بعد پھرشہبازشریف، حمزہ شہبازاوررانا مشہودباقی جیل جائیں گےانہوں نے کہا کہ یہ سب جواوپر والے 12ہیں یہ سب جیل جائیں گے۔اسی طرح پرویز الٰہی نے جو رجوع پروگرام شروع کیا ہے۔ پھر یہ عرصہ پانچ یا چھ سال بعد چودھری پرویز الٰہی سے رجوع کریں گے۔کیونکہ سارے لوگ انہی کی جماعت سے آئے ہیں۔ان کی کابینہ کے حصہ تھے۔انہوں نے کہا کہ نیب نے زیادتی کی کہ الیکشن سے پہلے کسی کونہیں پکڑیں گے۔جبکہ احد چیمہ ، فواد حسن فواد اور باقی سب افسر ان کے بارے سب بتا رہے ہیں۔ نیب والے کیوں ان کونہیں پکڑتے اور کیوں ان کی گرفتاریاں نہیں ڈالتے۔نیب کو چاہیے ان کوپکڑے اور ان کی گرفتاریاں ڈالے۔انہوں نے کہا کہ اب ایک اور خبر بھی ہے کہ مراد علی شاہ کے ساتھ بھی فواد حسن فواد دٹ تھا۔گرفتاری سے دو پہلے وہ پی ٹی آئی سے ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوسف رضا گیلانی کتنی سیٹوں کے ساتھ ایوان میں آئے اور اعتماد کا ووٹ لیتے رہے؟ عمران خان کو کم سیٹوں کا طعنہ دینے والے اگر یہ خبر پڑ لیں تو شرم سے ڈاب مریں

Source

You might also like