اسلام آباد میں خاتون سے زیادتی کے الزام میں پولیس اہلکار گرفتار
اسلام آباد: خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس کے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق متاثرہ خاتون شاہدہ پروین کی شکایت پر تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم تنویر صادق کو گرفتار کرلیا۔ شاہدہ پروین نے پولیس کو بیان دیا کہ پولیس اہلکار اور گھر میں کام کرنے کے بہانے لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکارنے 4 افراد کوقتل کردیا
ایس ایس پی نجیب الرحمن بگوی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے مبرا نہیں ہے اور گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔
The post اسلام آباد میں خاتون سے زیادتی کے الزام میں پولیس اہلکار گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.