کینیڈا میں 2 افراد کو ہلاک اور 13 کو زخمی کرنے والے ملزم کی شناخت ظاہر

ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل اور 13 کو زخمی کردیا تھا۔ فوٹو : سوشل میڈیا

ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل اور 13 کو زخمی کردیا تھا۔ فوٹو : سوشل میڈیا

ٹورنٹو: کینیڈا میں فائرنگ کر کے خاتون سمیت 10 سالہ بچی کو ہلاک اور 13 افراد کو زخمی کرنے والے شخص کی شناخت ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کی شب ڈینفرت ایونیو میں ایک ریستوران  کے نزدیک 29 سالہ شخص نے فائرنگ کر کے 18 سالہ خاتون سمیت ایک بچی کو قتل کردیا تھا جب کہ ملزم کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ سے 13 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں ملزم کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے جس کی شناخت فیصل حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت برا دن تھا جب شہریوں کو دہشت اور خوف کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب ملزم فیصل حسین کے اہل خانہ نے متاثرین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ان کا بیٹا شدید ذہنی امراض میں مبتلا تھا جس کا علاج بھی کرایا گیا تھا تاہم وہ ناقابل علاج سائکوسس میں مبتلا ہوچکا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا سمیت یورپی ممالک میں ریسٹورینٹ، شاہراؤں اور عوامی مقامات پر فائرنگ اور چاقو سے حملوں کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنا میں آیا ہے جن میں اکثر ملزمان کی ذہنی حالت ابتر تھی۔ نفسیاتی امراض جہاں مریض کو خود کشی پر آمادہ کر دیتے ہیں وہیں یہ تشدد پر بھی اکساتے ہیں یہاں تک کہ مریض قتل بھی کردیتا ہے۔

You might also like