انتہائی گھنے بالوں والی 7 ماہ کی بچی سوشل میڈیا پر مقبول

چانکو قدرتی گھنے بالوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر 80 ہزار لوگوں کی پسندیدہ شخصیات بن گئی ہے ۔فوٹو: انسٹاگرام
سوشل میڈیا پر قدرتی گھنے بالوں اور معصومیت کی وجہ سے شہرت پانے والی سات سالہ جاپانی بچی صرف چند ماہ میں ہزاروں لوگوں کی پسندیدہ شخصت بن گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والی سات سالہ بے بی چانکو قدرتی طور پر گھنے بالوں کی وجہ سے سماجی رابطے ایپ انسٹا گرام پر 80 ہزار لوگوں کی پسندیدہ شخصیات بن گئی ہے بچی کی خوبصورت تصاویر کی بدولت اس کے چاہنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
今日も全開扇型
. #最近バウンサーも嫌がる #今日はいいんかい
#パジャマ暑かった #ごめんよ #baby#hair#babygirl #5ヶ月#5months #爆毛#モンチさん
بے بی چانکو گھنے بالوں کے ساتھ پیدا ہونے والی دنیا میں پہلی بچی نہیں تاہم جس رفتار سے چانکو کے بال بڑھ رہے ہیں کہ اور اُن بالوں کو جس خوبصورت انداز میں سنوار کے دکھایا جارہا ہے یہ واقعی قابل دید اور قابل تعریف ہے۔
んー…
. #すごい雨だから家いよかな #もっぱらセンター分け #baby#hair#babygirl#hairmax #6ヶ月#6months #爆毛#モンチさん
چانکو کو سوشل میڈیا پر متعارف کرانے کا فیصلہ بچی کی ماں نے تب کیا جب بچی صرف چار ماہ کی تھی، بچی کی ماہ نے ’ہیئر ڈائری‘ کے نام سے ایک اکاؤنٹ بنایا جہاں بچی کی انتہائی خوبصورت بالوں کے اسٹائل کے ساتھ بنائی گئی تصاویر پوسٹ کی جاتی ہیں۔ بچی کا یہ سوشل اکاؤنٹ اس وقت اتنا مقبول ہوچکا ہے کہ اس وقت 80 ہزار سے زائد لوگ بچی کے فالوورز بن گئے ہیں جوکہ کسی بھی پوسٹ پر اپنی موجودگی کا اظہار بچی کی تعریف کے ذریعے کرتے ہیں۔
楽しそうだ
. #ベッドの中大移動 #ベッドカバーとやら買わねば #アシクセがすごいんじゃ #baby#hair#babygirl #6ヶ月#6months #爆毛#モンチさん
حیران کن بات یہ ہے کہ بے بی چانکو قدرتی بالوں کے تحفے کے ساتھ ساتھ بہترین قسمت بھی ساتھ لے کر دنیا میں آئی جس کے در پر ابھی سے دولت کا ڈھیر لگ گیا ہے کیوں کہ اس کی مقبولیت کا گراف اس اعلیٰ سطح پر پہنچ چکا ہے کہ بڑی بڑی کمپنیاں اس کی تصاویر کو اسپانسر کررہی ہیں۔
雨の日は髪が広がるわね
. #ちょっと分け目かわった? #いや前髪が今日はおりてる! #わかるかい #お口あいてまーす #baby#hair#babygirl #5ヶ月#5months #爆毛#モンチさん
بے بی چانکو کے بڑھتے ہوئے بالوں کا سلسلہ اگر اسی طرح چلتا رہا تو بچی حقیقی زندگی میں بھی ’مشہور ڈزنی کردار کی شہزادی رپونزیل‘ کے بڑے بالوں والی شہزادی بن جائے گی۔
. #最近バウンサーも嫌がる #今日はいいんかい
#パジャマ暑かった #ごめんよ #baby#hair#babygirl #5ヶ月#5months #爆毛#モンチさん
. #すごい雨だから家いよかな #もっぱらセンター分け #baby#hair#babygirl#hairmax #6ヶ月#6months #爆毛#モンチさん
. #ベッドの中大移動 #ベッドカバーとやら買わねば #アシクセがすごいんじゃ #baby#hair#babygirl #6ヶ月#6months #爆毛#モンチさん
. #ちょっと分け目かわった? #いや前髪が今日はおりてる! #わかるかい #お口あいてまーす #baby#hair#babygirl #5ヶ月#5months #爆毛#モンチさん