کوئٹہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر خود کش حملہ، 20 افراد جاں بحق

زخمیوں کو قریب اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل
کوئٹہ: مشرقی بائی پاس کے قریب پولنگ اسٹیشن کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے نواح میں مشرقی بائی پاس پر پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکے میں 20 افراد جاں بحق جب کہ 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقے کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ترجمان سول اسپتال کا کہنا ہے کہ واقعے میں 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ 16 زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش تھا، خودکش حملہ آور پولنگ اسٹیشن کے اندر گھسنا چاہتا تھا لیکن اس کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی تو اس نے باہر ہی خود کو اڑالیا۔