عمران خان کو ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران قوانین کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی

عمران خان نے میڈیا اور پولنگ عملے کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگائی فوٹو: رائٹرز

عمران خان نے میڈیا اور پولنگ عملے کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگائی فوٹو: رائٹرز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران انتخابی عمل کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان نے اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا تو ان کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، عمران خان نے سیکریسی آف بیلٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں اور پولنگ عملے کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگائی۔

عمران خان کی جانب سے انتخابی عمل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ووٹ ڈانے پر الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر عمران خان کا ووٹ مسترد ہونے کے علاوہ ان کے خلاف کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پولنگ اسٹیشن کے باہر میڈیا سے براہ راست گفتگو کا بھی نوٹس لے لیا ہے۔

You might also like