انتخابی نتائج؛ شہباز شریف کا خالد مقبول صدیقی سے رابطہ

رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب، انتخابی نتائج پراعتراضات اور احتجاج پر مشاورت ہوگی۔ فوٹو:فائل

رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب، انتخابی نتائج پراعتراضات اور احتجاج پر مشاورت ہوگی۔ فوٹو:فائل

 کراچی:  ن لیگ اور ایم کیوایم پاکستان کے درمیان انتخابی نتائج پر اعتراضات کے حوالے سے رابطہ ہواہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف اور ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے انتخابی نتائج سمیت سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔

میاں شہبازشریف نے ایم کیو ایم کو آل پارٹی کانفرنس ( اے پی سی ) میں شرکت کی دعوت دی اور کہاکہ اے پی سی میں تمام جماعتیں ملکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے جس پر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہاکہ اے پی سی میں شرکت کے حوالے سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب کی رابطہ کمیٹی نے ہنگامی اجلاس بلایا گیا ہے ، اجلاس میں اے پی سی میں شرکت کرنے، انتخابی نتائج پر اعتراضات اور احتجاجی حکمت عملی سمیت دیگر امور پر مشاورت ہوگی۔

You might also like