نوازشریف کے خون کی روانی متاثر، سی سی یو منتقل کرنے کا مشورہ

نوازشریف کو اسپتال منتقل کرنے کے لئے پنجاب حکومت سے اجازت طلب کی ہے،جیل انتظامیہ۔ فوٹو : فائل
راولپنڈی: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں طبیعت شدید خراب ہوگئی ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں سی سی یو منتقل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ ہوگئی ہے ۔ پمز ہسپتال کے ایچ او ڈی ڈاکٹر نعیم ملک نے نواز شریف کو سی سی یو منتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے بلڈ ٹیسٹ کیا گیا تو نوازشریف کے خون میں کلاٹس کی نشاندہی ہوئی جس کے باعث ان کے خون کی روانی متاثر ہوگئی ہے اور دونوں بازوں میں شدید درد ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف کا طبی معائنہ
جیل ذرائع کے مطابق راولپنڈی پمز ہسپتال کے ایچ او ڈی ڈاکٹر نعیم ملک نے میاں نواز شریف کو سی سی یو منتقل کرنے کی تجویز دی ہے، جیل حکام نے پنجاب کی نگراں حکومت سے رابطہ کیا ہے تاکہ نوازشریف کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا جاسکے، پنجاب حکومت سے اجازت ملتے ہی میاں نواز شریف ہسپتال منتقل کردیا جائے گا۔