چوہدری شجاعت کی عمران خان سے ملاقات، وفاق اور پنجاب میں حمایت کا اعلان

ق لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان حکومتی اتحاد کا فارمولا طے پاگیا ( فوٹو: فائل)

ق لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان حکومتی اتحاد کا فارمولا طے پاگیا ( فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے وفد نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے تحریک انصاف کو وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے وفد میں چوہدری شجاعت، پرویز الٰہی سمیت دیگر ارکان شامل تھے جنہوں نے بنی گالا میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے درمیان حکومتی اتحاد کا فارمولا طے پاگیا۔

ق لیگ نے تحریک انصاف کو وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے اپنے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ملاقات کے بعد (ق) لیگ کے رہنما میڈیا سے بات چیت کیے بغیر چلے گئے۔

 

 

You might also like