تاجکستان میں مسلح افراد کے حملے میں 4 غیرملکی سیاح ہلاک

حملے میں زخمی ہونے والے ایک سیاح کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد کا منظر (فوٹو: اے ایف پی)

حملے میں زخمی ہونے والے ایک سیاح کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد کا منظر (فوٹو: اے ایف پی)

آستانہ: تاجکستان میں مسلح افراد کے حملے میں چار غیرملکی سیاح ہلاک ہوگئے پولیس نے تین مشتبہ حملہ آوروں کی تصاویر جاری کردیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز چاقو اور اسلحہ بردار افراد کے حملے میں دو امریکی باشندوں سمیت چار غیرملکی سائیکلسٹ ہلاک ہوگئے جب کہ دو سیاح زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Four-Foreign-Cyclists-Killed-In-Southern-Tajikistan-2

ہلاک و زخمی ہونے والے سیاحوں میں امریکی، ہالینڈ اور سوئٹزرلینڈ کے شہری شامل ہیں جو سائیکلنگ کررہے تھے کہ ان پر حملہ ہوا۔

Four-Foreign-Cyclists-Killed-In-Southern-Tajikistan

قبل ازیں ان کے بارے میں کہا گیا تھا کہ ان کی ہلاکت روڈ ایکسیڈنٹ میں ہوئیں تاہم اب واضح ہوا ہے کہ یہ ایک منظم حملہ تھا جس میں ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

تاجکستان کے وزیر داخلہ رمضان ہامرو رحیم زادہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشتبہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جو کہ چاقوؤں اور آتشیں اسلحے سے لیس تھے، ہلاک ہونے والوں میں امریکی، ڈچ اور سوئٹزر لینڈ کے باشندے شامل ہیں جبکہ دو سیاح زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تاجک وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اُن کی حکومت تمام پہلوؤں کو سامنے رکھے ہوئے ہے اور تحقیقات جارہی ہیں۔

دوسری جانب تاجک پولیس نے بتایا کہ حملے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ایک ملزم سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ مارا گیا۔ پولیس نے حملے میں ملوث مزید تین مشتبہ حملہ آوروں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

Four-Foreign-Cyclists-Killed-In-Southern-Tajikistan-3

Four-Foreign-Cyclists-Killed-In-Southern-Tajikistan-4

Four-Foreign-Cyclists-Killed-In-Southern-Tajikistan-5

You might also like