منی لانڈرنگ اسکینڈل میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو تیسرا نوٹس جاری

آصف زرداری اورفریال تالپور11اور 28 جولائی کو طلبی کے باوجودپیش نہیں ہوئے تھے ۔ فوٹو : فائل
کراچی: ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں آصف زرداری اور فریال تالپور کوتیسرا نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 4 اگست کوطلب کرلیا۔
اربوں روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ایف آئی اے نے سابق صدر آصف زرداری اوران کی بہن فریال تالپور کو ایک ماہ میں طلبی کا تیسرا نوٹس جاری کردیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے جاری کیے جانے والے حالیہ نوٹس میں پیپلزپارٹی کے دونوں رہنماؤں کو 4 اگست کو پیش ہونے کے لئے اسلام آباد طلب کیا گیا ہے، اس سے پہلے دونوں رہنمائوں کو 11 اور 28 جولائی کو طلب کیا گیا تھا تاہم دونوں رہنما ان تاریخوں پر پیش نہیں ہوئے جب کہ اس مرتبہ ایف آئی اے نے کراچی کے بجائے انہیں اسلام آباد طلبی کے نوٹس جاری کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آصف زرداری اور فریال تالپور ایف آئی اے میں پھر پیش نہ ہوئے
واضح رہے فریال تالپور مقدمے میں نامزدگی کے بعد بینکنگ کورٹ سے ضمانت پرہیں، انہوں نے اپنی عبوری ضمانت کی توثیق کے لیے 20 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرائے تھے اور 6 اگست تک قبل از گرفتاری عبوری ضمانت حاصل کی تھی۔
Source