تحریک انصاف کون ہوتی ہے ہم سے مقابلہ کرنے والی ہمارا مقابلہ اس سے ہے جس سے ۔۔۔۔۔۔۔۔؟احسن اقبال نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ ہمارا مقابلہ تحریک انصاف سے نہیں بلکہ کسی اور سے ہے۔ہم ان قوتوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔احسن اقبال نے کہاکہ تحریک انصاف نے جو اپوزیشن کی اعلیٰ ارفع روایات قائم کی ہیں ہم ان کی پیروی نہیں کریں گے ۔
نجی نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے جو اپوزیشن کی اعلیٰ ارفع روایات قائم کی ہیں ہم ان کی پیروی نہیں کریں گے ۔ ماضی میں ہم نے بھی غلطیاں کی ہیں ۔ ہم ایک ذمہ داری پارٹی ہیں اور ہمارا مقابلہ تحریک انصاف سے نہیں کسی اور سے تھا ۔ ہم کوئی ایسا اقدام نہیں کریں گے جس سے پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچے لیکن ہم ایک ذمہ داریاپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام قابل ذکر جماعتیں چیخ اٹھی ہیں کہ الیکشن میں جس قدر بے قاعدگی ہوئی سب ہی اس سے پریشان ہیں۔ کے پی کے میں جو بے چینی ہے وہ ہمارے لئے قابل تشویش ہے ۔ تمام جماعتیں اس الیکشن کو تاریخ کا سب سے متنازعہ اور دھاندلی شدہ الیکشن قرار دے رہی ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جو تحریک انصاف میں جارہا ہے وہ پاک صاف ہے ۔یہ ایک لانڈری شاپ ہے اور ایسی شاپس لگتی رہتی ہیں جو پہلے بھی ق لیگ کی صورت میں لگ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف سے مقابلہ کرسکتے ہیں
لیکن ہم غیر معروف قوتوں سے مقابلہ نہیں کر سکتے ۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق سپریم کورٹ نے کراچی میں نئی مردم شماری اور حلقہ بندیاں کرانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کی درخواست کی ان چیمبر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے درخواست کو تعطیلات کے بعد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔مصطفی کمال نے کراچی میں ہونے والی حالیہ مردم شماری کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے نئے سرے سے حلقہ بندیاں اور مردم شماری کرانے کی درخواست دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے مصطفی کمال کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے اور مصطفی کمال نے رجسٹرار کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ پورے ملک میں سب سے زیادہ آبادی کراچی میں بڑھی ہے، چیف جسٹس نے نئی حلقہ بندی اور مردم شماری سے متعلق ہماری درخواست منظور کرلی ہے، جس کی اب کھلی عدالت میں سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس نے نئی حلقہ بندی اور مردم شماری سے متعلق ہماری درخواست منظور کرلی ہے،(ش۔ز۔م)
Source