بھارتی کھلاڑیوں کو عمران خان کی حلف برداری تقریب میں بلانا ہے یا نہیں ۔۔ ؟ کپتان نے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر ہر پاکستانی داد دے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کے ممکنہ وزیراعظم عمران کان کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی خواہش رکھنے والے بھارتی کھلاڑیوں اور اداکاروں کا تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین اور پاکستان کے ممکنہ وزیراعظم عمران خان نے حلف برداری کی
تقریب مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران کان کی تقریب حلف برداری کی تقریب 13 اگست کو ہونے کا امکان ہے جس میں شرکت کرنے کے لیے سرحد پار کھلاڑیوں نے بھی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سنیل گواسکر، کپل دیو، نوجوت سنگھ سدھو اور دیگر کھلاڑیوں سے رابطہ کیا اور کپتان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ’ عمران خان حلف برداری کی تقریب سادگی سےکرناچاہتے ہیں اس لیے کسی کھلاڑی یا شوبز شخصیات کو تاحال حلف برداری میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی‘۔ ‘۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا.تفصیلات کے مطابق یہ اعلان ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.ان کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے وزارت عظمیٰ کے لئے ایم کیوایم عمران خان کی حمایت کرے گی.فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ن لیگ کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی، ایم کیو ایم پاکستان حکومتی بینچوں پر بیٹھے گی۔ان کا کہنا تھا ایم کیوایم نے کراچی کی ترقی کے لئے کچھ مطالبات سامنے رکھے ہیں، پی ٹی آئی کراچی کی ترقی کے لئےاعلانات کرے.یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے پاس قومی اسمبلی میں 6 نشستیں ہیں، جنھوں نے حکومت سازی کے لیے خصوصی اہمیت اختیار کر لی ہے.(ش۔ز۔م)
Source