الیکشن کمیشن نے تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی ہٹالی

الیکشن کمیشن نے تقرریوں اور تبادلوں پر 4 جون کو پابندی عائد کی تھی (فوٹو: فائل)

الیکشن کمیشن نے تقرریوں اور تبادلوں پر 4 جون کو پابندی عائد کی تھی (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے انعقاد کے بعد سرکاری ملازمتوں کی تقرریوں اور تبادلوں پر عائد پابندی اٹھالی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عام انتخابات 2018ء کے سلسلے میں سرکاری اداروں میں تقرریوں اور ملازمین کے تبادلوں پرلگائی گئی پابندی ختم کردی گئی، الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازمتوں کی تقرریوں اور تبادلوں سے متعلق  4 جون کا نوٹی فکیشن واپس لیتے ہوئے پابندی ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا نوٹس؛ 31 مئی کے بعد ہونیوالی تقرریاں و تبادلے منسوخ

پابندی ختم ہونے کے بعد نگراں وفاقی و صوبائی حکومتوں کو تقرریوں اور تبادلوں کی اجازت مل گئی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نگراں حکومتیں الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر روزمرہ کے تبادلے اور تقرریاں کرسکیں گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت حاصل اختیارات کے تحت انتخابات سے قبل ملک بھر کے سرکاری اداروں میں تقرریوں اور ملازمین کے تبادلوں پر 4 جون کو پابندی عائد کی تھی۔

Source

You might also like