بنی گالا میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے موبائل فون لانے پر پابندی

موبائل فون لے کر متعلقہ رہنماء کو ٹوکن جاری کیا جاتا ہے (فوٹو: فائل)

موبائل فون لے کر متعلقہ رہنماء کو ٹوکن جاری کیا جاتا ہے (فوٹو: فائل)

تحریک انصاف نے اپنے رہنماؤں اور ملاقاتیوں پر بنی گالہ میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی سیکریٹریٹ کی جانب سے عمران خان سے ملاقات سے قبل رہنماؤں کو موبائل باہر جمع کرانے کی ہدایات کی جارہی ہیں اور عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو موبائل فون ڈرائنگ روم میں لانے سے روک دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی سیکریٹریٹ کے کمیٹی روم میں بھی موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہے جب کہ ملاقات کے لیے آنے والے رہنماء موبائل باہر جمع کروا کر اندر جارہے ہیں۔ باہر بیٹھا شخص موبائل فون لے کر متعلقہ رہنماء کو ٹوکن جاری کرتا ہے اور عمران خان سے ملاقات کے بعد متعلقہ رہنماء کو ٹوکن واپسی پر موبائل دے دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد ممکنہ وزیر اعظم عمران خان کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ بنی گالا اور اس کے اطراف میں اضافی پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

You might also like