الیکشن 2018 : الیکشن کمیشن سے اب تک کا سب سے بڑا مطالبہ کر دیا گیا ۔۔۔ رات گئے نا قابل یقین خبرآ گئی

کراچی(ویب ڈیسک)عام انتخابات کے بعد مختلف رہنماؤں اور پارٹیوں کی جانب سےدوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ا س حوالے سے ایم کیو ایم نے بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان سے کراچی میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا مطالبہ کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل”ہم نیوز“ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) نے

الیکشن کمیشن آف پاکستان کوخط لکھا ہے جس میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کراچی کے قومی و صوبائی حلقوں میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے،،خط میں کہا گیا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا، ایم کیو ایم کو ووٹوں کی گنتی کے عمل پرتحفظات ہیں۔دوسری جنب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور چودھری نثار علی خان کے مابین بیک چینل رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔مقامی اخبار ’’روزنامہ خبریں‘‘ کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور چودھری نثار علی خان آپس میں رابطے رکھے ہوئے ہیں۔ عمران خان چودھری نثار علی خان کو ضمنی انتخاب لڑوا کر قومی اسمبلی میں لانے کے خواہشمند ہیں اور اس معاملے پر دونوں رہنماﺅں کے مابین بات چیت بھی ہوئی جس پر چودھری نثار علی خان نے عمران خان کو مثبت جواب دیا ہے۔دوسری جانب سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے بھی چودھری نثار علی خان سے رابطہ کیا۔ مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیاکہ چودھری نثار علی خان نے انہیں حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے چودھری نثار علی خان سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد ن لیگ کے رہنماءرانا ثناءاللہ نے بیان دیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماءچودھری نثار علی خان نے وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔(ش۔ز۔م)

Source

You might also like