الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے مطالبات مانتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج میں تاخیر کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا.تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج میں تاخیر کی شکایات پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے آرٹی ایس کی تحقیقات کے لئے

کابینہ ڈویژن کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ چار ہفتے میں تحقیقات کر کے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے۔مراسلے میں الیکشن کمیشن نے کابینہ ڈویژن سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ انتخابی نتائج میں تاخیرکی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے۔اس تحقیقاتی کمیٹی میں نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن آئی ٹی سیکیورٹی بورڈ شامل ہوں گے۔ ساتھ ہی پی ٹی اے کے ماہرین کو بھی کمیٹی میں شامل کیاجائے۔الیکشن کمیشن کے مراسلے کے مطابق آرٹی ایس کاجائزہ لے کرآئندہ کے لئے سفارشات بھی مرتب کرے گا۔یاد رہے کہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف وفاق کے ساتھ ساتھ پنجاب اور کے پی کے میں سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی تھی۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ان نتائج تو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق گزری کے سرکاری سکول سے سینکڑوں بیلٹ پیرز برآمدہوئے ہیں۔یہ بیلٹ پیپرز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 کے ہیں۔نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق پی پی پی رہنما اور کراچی ڈویڑن کے صدر سعید غنی کا کہنا تھا کہ سکول سے ملنے والے بیلٹ پیپرز کی تعداد 154 ہے جن میں سے 118 پر تیر کے نشان پر مہر لگی ہوئی ہے جبکہ ایک بھی بیلٹ پیپر پر بلے کے نشان کی مہر نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ سکول کھلنے کے بعد بیلٹ پیپر ملے ،اس طرح بیلٹ پیپرز ملنا تشویشناک ہے جبکہ کئی بیلٹ پیپرز پر دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو بھی ووٹ دئیے گئے ہیں، بلاول بھٹو کے میڈیا کنسلٹنٹ عمر قریشی کا کہنا ہے کہ این اے 247 گزری میں سرکاری سکول سے بیلٹ پیپرزملے ہیں بیلٹ پیپرزپر تیر کے نشان پر ٹھپہ لگا ہوا ہے۔ (ش۔ز۔م)

Source

You might also like