انتخابی نتائج میں تاخیر ۔۔۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی بڑی خواہش پوری کر دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج میں تاخیر کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا. تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج میں تاخیر کی شکایات پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے آرٹی ایس کی تحقیقات کے لئے
کابینہ ڈویژن کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ چار ہفتے میں تحقیقات کر کے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے۔مراسلے میں الیکشن کمیشن نے کابینہ ڈویژن سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ انتخابی نتائج میں تاخیرکی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے۔اس تحقیقاتی کمیٹی میں نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن آئی ٹی سیکیورٹی بورڈ شامل ہوں گے۔ ساتھ ہی پی ٹی اے کے ماہرین کو بھی کمیٹی میں شامل کیاجائے۔الیکشن کمیشن کے مراسلے کے مطابق آرٹی ایس کاجائزہ لے کرآئندہ کے لئے سفارشات بھی مرتب کرے گا۔یاد رہے کہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف وفاق کے ساتھ ساتھ پنجاب اور کے پی کے میں سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی تھی۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ان نتائج تو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے انکوائری کمیٹی میں پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، نیشنل ٹیلی کمیونکیشن اینڈ آئی ٹی سیکیورٹی بورڈ (این ٹی آئی ایس بی) کے تکنیکی ماہرین کو شامل کرنے کی ہدایت کی۔کمیٹی سے آر ٹی ایس منصوبے کو نیشنل ڈیٹابیس ریگولیٹری اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے حتمی شکل دینے کے بعد اس پر عملدر آمد، آر ٹی ایس کا میعار، اس کے استعمال کرنے والوں کی ٹریننگ، 25 جولائی کی رات کو اس کے استعمال میں پیش آنے والے مسائل کا مشاہدہ کرنے کو کہا گیا۔
انکوائری میں اس کی ناکامی کو ٹھیک کرنے اور آئندہ کے لیے اسے بہتر بنانے کی تجاویز پیش کرنے کا بھی کہا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انکوائری کی آئین کے آرٹیکل 220 اور 218(3) کے تحت ہدایات جاری کی گئی اور کہا گیا کہ اس انکوائری کو 4 ہفتوں میں مکمل کیا جائے۔واضح رہے کہ 25 جولائی کی رات کو انتخابی نتائج کی ترسیل میں تاخیر کا سامنا دیکھنے میں آیا تھا جس کی وجہ مبینہ طور پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم میں بریک ڈاؤن بتائی گئی تھی۔الیکشن کمیشن کے مطابق آر ٹی ایس نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے تیار کردہ ایک سافٹ ویئر کے ذریعے چل رہا تھا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں پولنگ افسران کے فارم 45 ایک ہی وقت میں بھیجنے کی وجہ سے سسٹم دباؤ کا شکار ہو گیا ہے۔تاہم نادرا کے سینئر افسران جنہوں نے آر ٹی ایس موبائل اپ تیار کی تھی، سراپا احتجاج تھے کہ آرٹی ایس کے بارے میں ’غلط اعتراف‘ کیوں کیا اور آرٹی ایس مکمل طور پر فعال ہے۔نادرا نے ’کمپیوٹر لاگ‘ سیکریٹری کو دیکھا اور بتایا کہ آرٹی ایس پر معمول کے مطابق نتائج موصول ہو رہے ہیں لیکن ای سی پی کی جانب سے نادرا حکام کو بتایا گیا کہ انہوں نے خود ہی آر ٹی ایس کا استعمال ترک کیا کیوں کہ وہ ’خرابی کے باعث مشکلات‘ پیدا کررہا تھا۔(ش،ز،خ)