کپتان کا فارمولہ طے ۔۔۔ (ق) لیگ کو پنجاب اور وفاق میں کتنی نشستیں دی جائیں گی ؟ تفصیلات آ ئیں

لاہور (ویب ڈیسک ) دعووں کے مقابلے کے بعد مختلف جماعتوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات سامنے آنے لگی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کے لئے جو معاہدہ ہوا ہے، اس میں جو فارمولا طے کیا گیا

اس کے مطابق چودھری پرویز الٰہی سپیکر پنجاب اسمبلی ہوں گے اور تحریک انصاف مسلم لیگ ق کو وفاق اور پنجاب میں 2,2 وزارتیں بھی دے گی۔ وزارتوں کا فیصلہ سپیکر کے انتخاب کے بعد کیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف میں آزاد امیدواروں کی آمد کا سلسلہ آج بھی جاری رہا ، صوبائی اسمبلی کے دو جبکہ قومی اسمبلی کی نشست پر جیتنے والے ایک آزاد امیدوار نےپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔بنی گالہ میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد ‎حلقہ این اے 190 ڈیرہ غازی خان سےامجد فاروق کھوسہ، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب محسن عطا کھوسہ اور غلام رسول سنکھا پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔ادھروفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے لیے چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدرات بنی گالہ میں سینئرپارٹی رہنمائوں جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی، نعیم الحق، فیصل جاوید سمیت دیگر رہنمائوں کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رہا۔اس موقع پر پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر یار محمد رند نے کہا ہے کہ جام کمال کی بطور وزیراعلی بلوچستان پر نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں،بلوچستان میں مخلوط حکومت بنانے کو تیار ہیں۔ یار محمد رند اور نعیم الحق نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کے ساتھ بلوچستان ہائوس میں ہونے والی ملاقات کے حوالے سے عمران خان کو آگاہ کیا اور ان کو اختر مینگل کی طرف سے رکھی جانے والی شرائط کی تفصیلات بھی بتائی۔دوسری جانب سابق چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو نے عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کی اور کہا کہ وہ کسی عہدے کے خواہش مندنہیں ہیں،پارٹی نے جو فیصلہ کیا قبول کریں گے۔ (ع،ع)

Source

You might also like