پاکستتان کا وہ حلقہ جہاں الیکن کے نویں دن بھی پولنگ کا عمل جاری ہے۔۔ نا قابل یقین خبرآ گئی

کوہاٹ (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 80 کوہاٹ بابری بانڈہ میں خواتین پولنگ سٹیشن پر جمعرات کو دوبارہ ووٹنگ کاعمل جاری ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیرکسی وقفے کے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات کے دن بابری بانڈہ

پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پولنگ معطل ہوگئی تھی۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ سٹیشن میں بیلٹ باکسز توڑے گئے اور ووٹوں کو آگ لگائی گئی تھی جس کے بعد ریٹرننگ افسر عمر فاروق کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ مبینہ دھاندلی کی رپورٹ پر اس حلقے میں آج دوبارہ الیکشن کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 80 سے آزاد امیدوار امجد آفریدی کامیاب ہوئے تھے جبکہ پی ٹی آئی امیدوار آفتاب عالم دوسرے نمبر پر آئے تھے۔واضح رہے خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کو 6 جیتی ہوئی نشستوں سے تو محروم ہونا ہی تھا مگر ایک اور جیتی ہوئی سیٹ پر دوبارہ گنتی نے نتیجہ الٹ دیا۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 70 پر انتخابات میں تحریک انصاف کے شاہ فرمان 47 ووٹوں کی برتری سے جیت گئے تھے۔ جس پر عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار خوشدل خان نے ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دیدی۔دوبارہ گنتی کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار خوشدل خان نے شاہ فرمان کو 187ووٹس سے شکست دیدی۔واضح رہے کہ شاہ فرمان پشاور سے صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر کامیاب ہوئے تھے جس میں پی کے 70 اور 71 شامل ہیں۔ پی کے 70 پر ہارنے کے باجود شاہ فرمان پی کے 71 پر رکن صوبائی اسمبلی برقرار رہیں گے۔(ش،ز،خ)

Source

You might also like