بلوچستان کے بعد وفاق میں بھی عمران خان کو حکومت بنانے میں مشکلات کا سامنا۔۔۔ صبح صبح ٹائیگروں کو افسردہ کر دینے والی خبر آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نومنتخب رکن قومی وصوبائی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ جاکر ملاقات سے انکار کردیا ہے اور کہاہے کہ اگر انہوں نے ملاقات کرنی ہے تو وہ بلوچستان ہاؤس آکر مجھ سے ملاقات کرسکتے ہیں ،

سردار اختر جان مینگل نے یہ بات جمعرات کے روز بلوچستان ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے بلوچستان کی وزارت اعلیٰ سے متعلق سوال پر کہا کہ ایسا نہیں کہ کسی کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا جائے اور ہم آنکھیں بند کرکے حمایت کریں، جے یو آئی اتحادی ہے، حکومت یا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ مل کر کرینگے،انہو ں نے مزید کہاکہ جسے ضرورت ہے وہ بلوچستان ہاوٴس آکر انہیں ملے جبکہ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سردار اختر جان مینگل کو گزشتہ روز جہانگیر ترین نے فون کرکے ملاقات کی دعوت دی تھی اور عمران خان کا آئندہ ایک دو روز میں اختر جان مینگل سے بلوچستان ہاوٴس میں ملاقات کا امکان ہے۔علاوہ ازیں سردار اختر جان مینگل سے بلوچستان ہاؤس اسلام آباد میں سیاسی پارٹیوں کے وفود کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف ،مسلم لیگ ن ،جے یو آئی سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کے اہم شخصیات نے سردار اختر جان مینگل سے ملاقاتیں کیں تاہم سردار اختر جان مینگل نے کسی بھی قسم کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور اور باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سردار اختر جان مینگل کو دعوت دی ہے کہ وفاق میں

پیپلزپارٹی کے ساتھ بیٹھ کر مضبوط اپوزیشن کاکردار ادا کریں جبکہ ذرائع نے بھی بتایا کہ سردار اختر جان مینگل اگر وفاق میں بیٹھنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ ہوسکتا انہیں اپوزیشن لیڈر بنایا جائے لیکن بعض ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ ہوسکتا ہے کہ سردار اختر جان مینگل کو ایم ایم اے اور دیگر سیاسی پارٹیاں بلوچستان میں وزیراعلیٰ بنانا چاہتی ہیں لیکن سردار اختر جان مینگل نے تمام سیاسی پارٹیوں سے دو دن کی مہلت مانگ لی ہے اور اس دوران سردار اختر جان مینگل کا کہنا ہے کہ میں دو دن کے دوران اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے مشاورت کرونگا اور اس کے بعد ہی حتمی فیصلہ کرونگا ۔(س)

یہ بھی پڑھیں : ’’ جناب عمران خان! پرانے جاگیرداروں کے ساتھ نئے پاکستان کا خواب؟ ایک ایک آزادرکن کیلئے ہوائی جہاز اوبر اور کریم کی طرح کیوں اُڑ رہے ہیں؟ بتائیں کہ ۔۔۔۔۔۔‘‘ سینئر صحافی نے عمران خان پر ایسے سوالات اُٹھا دیئے کہ پی ٹی آئی والے بھی حیران رہ گئے

یہ بھی پڑھیں : جب صحافی مخیر سلطان کے سامنے کلمہ ناحق کے بدلے نائب تحصیلدار اور اے ایس آئی بھرتی کرارہے تھے تو اس وقت صحافت کو ملٹی وٹامن کے انجکشن لگ رہے تھے یا اس کی تاج پوشی ہورہی تھی۔۔۔۔ صف اول کے صحافی نے اپنی ہی برادری کو کیوں دھو ڈالا ؟ یہ خبر ملاحظہ کیجیے

Source

You might also like