ایم کیو ایم کا وفد آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرے گا

ایم کیو ایم کا وفد چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات میں اپنے مطالبات سامنے رکھے گا۔ فوٹو : فائل

ایم کیو ایم کا وفد چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات میں اپنے مطالبات سامنے رکھے گا۔ فوٹو : فائل

ایم کیو ایم کا وفد خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کا وفد خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے آج بنی گالہ میں ملاقات کرے گا، ایم کیوایم کے وفد میں عامرخان اور فیصل سبزواری بھی شامل ہیں۔

ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے عمران خان سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کی تصدیق کی ہے، ایم کیو ایم کا وفد چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات میں نہ صرف اپنے مطالبات سامنے رکھے گا بلکہ عمران خان کو اپنی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائے گا جب کہ اس موقع پر سندھ میں گرینڈ اپوزیشن پر بھی بات ہوگی۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مرکز میں تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس حوالے سے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت سازی کے معاملے پر پی ٹی آئی کےساتھ تعاون کریں گے جب کہ ایوان میں اپوزیشن کے بجائے حکومتی بینچز پر بیٹھیں گے۔

You might also like