خفیہ اداروں کو بارے میں انکشافات کرنے کے بعد جسٹس شوکت عزیز صدیقی کہاں چلے گئے؟ تفصیلات آپ کو دنگ کر ڈالیں گی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق خفیہ ادارے کے بارے انکشافات کی بناء پر خبروں کی زینت بننے والے جسٹس شوکت عزیز صدیقی 10 اگست کو برطانیہ کے لیے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ترجمان

کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹس شوکت صدیقی ہل یونیورسٹی یوکے میں سات روزہ ورکشاپ میں شرکت کریں گے جبکہ ذاتی دورے پر برطانیہ جانے کی میڈیا پر چلنے والی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ ترجمان کی جانب سے مزید کہاگیا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ راولپنڈی بار کی تقریب میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے خفیہ ادارے کے بارے انکشافات کئے تھے کہ ان کی جانب سے ججوں کو مرضی کے بینچ بنانے کیلئے دباﺅ ڈالا جاتا ہے جس کے بعد چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس لیا تھا اور جواب طلب کیا تھا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنس کی سماعت سات جولائی کوپاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت سات جولائی کو کرنے کا حکم دیا ہے۔اسلا م آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنس کی سماعت سپریم جوڈیشل کونسل میں ہوگی جس کی سربراہی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کریں گے۔خیال رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس

سنہ 2015 میں دائر کیا گیا تھا اور ان پر اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے سرکاری گھر پر تزین و آرائش کے لیے لاکھوں روپے خرچ کرنے کا الزام ہے۔سپریم جوڈیشل کونسل پانچ ارکان پر مشتمل ہوتی ہے جس میں سپریم کورٹ کے تین سنیئر ترین ججز کے علاوہ ملک کی پانچوں ہائی کورٹس کے دو سنئیر چیف جسٹس صاحبان شامل ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس انور کاسی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر ہیں تاہم اس کے ساتھ ساتھ وہ سینئر جج ہونے کی بنا پرسپریم جوڈیشل کونسل کے رکن بھی ہیں۔پاناما لیکس میں آف شور کمپنیاں رکھنے کے بارے میں لاہور ہائی کورٹ کے جج فرخ عرفان کے خلاف بھی ریفرنس دائر ہے۔اس کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے جج منصور علی شاہ کے خلاف بھی قرضے معاف کروانے کا ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ کے سیشن جج نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف بھی سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے علاوہ دیگر ججز کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت ابھی تک نہیں ہوئی۔سپریم جوڈیشل کونسل کی طرف سے جاری ہونے نوٹیفکیشن میں سماعت کی تاریخ سات جولائی سنہ 2017 لکھی گئی ہے جبکہ اس نوٹیفکیشن کے اجرا کی تاریخ 29 جون سنہ2018 لکھی گئی ہے۔(ف،م)

Source

You might also like