عمران خان کے کھلاڑیوں نے کمر کس لی ۔۔۔حکومت سازی کے بعد تحریک انصاف بہترین نتائج دینے کے لئے کیا کام کرنے والی ہے؟ فیصل واڈا نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی تائید کریں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے کہ حکومت سازی کے بعد پی ٹی آئی بہترین نتائج دینے کے لئے نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرے گی۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف عدم
برداشت کی پالیسی اختیار کی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کے خلاف گزشتہ دور حکومت میں کرپشن کے سکینڈل رپورٹ کئے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں ترقی، سیاسی و معاشی استحکام اور تبدیلی لائے گی۔ حالیہ انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات2018ء آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انداز میں منعقد ہوئے۔ اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما محمد لطیف کھوسہ نے کہا کہ ان کی جماعت ملک میں جمہوریت کا تسلسل چاہتی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ن لیگ نے سب سے زیادہ 15 نشستیں حاصل کیں ہیں جبکہ پیپلز پارٹی 12 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے جبکہ سندھ میں سے ایم کیوایم کا تقریبا صفایا ہی ہو گیاہے کیونکہ وہ صرف اور صرف سینیٹ کی ایک ہی سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واڈا کی 20 روز قبل کی گئی پیشگوئی100 فیصد درست ثابت ہوئی ہے۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق فیصل واڈا نے 9 فروری کو گفتگو کرتے ہوئے پیشگوئی کی تھی کہ ایم کیوایم نے اپنی تمام سیٹیں فروخت کر دی ہیں
اور اگر ایم کیوایم کی جانب سے کوئی امیدوار کامیاب ہوا تو وہ فروغ نسیم ہو گا ۔فیصل واڈا کی جانب سے کی گئی یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی ہے اور ایم کیوایم صرف ایک ہی سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئی اور وہ بھی صرف فروغ نسیم کی لیکن انتہائی دلچسپ بات یہ ہے کہ فروغ نسیم بھی اپنی نشست ہار گئے تھے لیکن انہوں نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی جس پر وہ ٹیکنیکل بنیادوں پر آگے نکل گئے اور کامیاب قرار پائے۔یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ دیر قبل فاروق ستار نے سنیٹ الیکشن شکست کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ سینیٹ انتخاب میں ہم نے 4 سیٹیں حاصل کیں اوراس بار ایک ہی سیٹ لے سکے۔ہماری جماعت سینیٹ الیکشن سے باہر ہونے سے بچ گئی لیکن ، آئندہ چند دنوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔انہوں نے کہاکہ قانون دان فروغ نسیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں ،وہ مشکل حالات کے باوجود کامیاب ہوئے۔تنظیمی بحران کا مسئلہ نہیں ہمارے 14ایم پیز کم ہو گئے تھے اور انہوں نے اپنے ضمیر کا سودا کرلیا تھا۔(ف،م)