تحریک انصاف چاہتی ہے کہ ۔۔۔۔شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ کھلاڑی خوشی سے نہال ہو گئے

اسلام آباد ۔ (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف چاہتی ہے کہ عمران خان چودہ اگست تک وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیں، پی ٹی آئی کو ڈلیور کرنے کے لئے بہت ہی سخت محنت کرنی ہوگی کیوں کہ

عمران خان کے پاس ڈلیور کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں۔۔شہباز شریف کی انتخابی مہم کو نواز شریف کی مکمل حمایت حاصل تھی، مریم نواز شہباز شریف کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ تھیں، نواز شریف کی تباہی کی ذمہ داری مریم نواز ہے،،نواز شریف سمجھتے تھے کہ جیل جا کر مظلومیت کا ووٹ لے لیں گے مگر ان کا اندازہ غلط ثابت ہوا۔ہفتے کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چاہتی ہے کہ عمران خان چودہ اگست تک وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیں،اس حوالے سے کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بہت ہی سخت محنت کرنی ہوگی کیوں کہ عمران خان کے پاس ڈلیور کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں، شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل کھیل رہے تھے اور وزیر اعظم بننا چاہتے تھے، مگر قوم نے ووٹ کو عزت دی اور نواز شریف کو ووٹ نہیں دیا ،لیکن یہ لوگ نہیں مان رہے۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا کہ جیلوں میں رنگ برنگے کھانے اور ٹویٹ چل رہے ہیں۔۔انتخابات کے دنوں میں اکثر سیاسی لوگ جیل جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف شہباز شریف سے سخت مایوس ہو چکے ہیں اس لئے وہ حوصلہ ہار چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں اسحاق ڈار کی جائداد فروخت ہورہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عام انتخابات میں لوگوں نے ووٹ کو عزت دو اور روٹی کپڑا مکان کے نعرے کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تباہی کی ذمہ دار مریم نواز ہیں،،نواز شریف سمجھتے تھے کہ جیل جا کر مظلومیت کا ووٹلے لیں گے مگر ان کا اندازہ غلط ثابت ہوا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کو ووٹ دے کر ووٹ کو عزت دی ہے ، اب ملک کی معاشی اور خارجہ پالیسیوں کو درست کرنے کیلئے عمران خان کوفری ہینڈ دیا جائے ۔نجی نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک کو آگے لے جانے کے لئے عمران خان کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ لوگوں نے ووٹ کوعزت دیکر عمران خان کوووٹ دیئے ہیں ۔ عوامی مسلم لیگ چاہتی ہے کہ عمران خان کوفری ہینڈ ملے اور وہ ملک کو درست سمت پر ڈال دیں اور تمام مسائل حل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ عمران خان کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں وہ ٹھیک نہیں کررہے ، وہ اپنا نقصان کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن کے اسمبلی میں نہ ہونے سے اسمبلی نہیں گر جائے گی اس سے زیادہ پڑھے لکھے لوگ اسمبلی میں موجود ہیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملک کی معاشی اور خارجہ پالیسی درست کرنے کیلئے عمران خان کوفری ہینڈ دیا جائے ۔الیکشن کمیشن نے ملک میں شفاف اور غیرجانبدار الیکشن کرانے کیلئے بڑی محنت کی ہے ۔(ف،م)

Source

You might also like