”جیل سے باہر نکلتے ہی سب سے پہلا کام یہ کروں گا “کیپٹن صفدر نے ناقابل یقین پیغام جاری کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) کیپٹن صفدر اپنی اہلیہ اور سسرسمیت اڈیالہ جیل میں اسیری کی زندگی گزاررہے ہیں اور ایسے میں ان کا حوصلہ بلند ہے۔جمعرات کو نواز شریف ،مریم نوازاور کیپٹن صفدر سے لیگی رہنماﺅں ،اہل خانہ اور صحافیوں نے ملاقات کی۔اس ملاقات کے حوالے سے سینئر صحافی ابصار عالم نے بتا یا کہ
جیل میں کیپٹن صفدر کا حوصلہ بلند دکھائی دیتا ہے وہ بہت تازہ دم لگ رہے تھے ۔کیپٹن صفدر نے بتا یا کہ جیل سے باہر نکلتے ہی سب سے پہلے بری امام کے مزار پر حاضری دے کر سلام پیش کریں گے ۔دوسری جانب روزنامہ جنگ میں اعزازسید نے لکھاکہ کیپٹن صفدر ملاقاتیوں سے مسکرا مسکرا کرملتے ہیں۔ ان کا وزن مزید کم ہوا ہے مگر چہرے پر پہلے سے زیادہ تازگی ہے، جس دھج سے انہوں نے راولپنڈی میں گرفتاری دی وہ خود میاں نوازشریف اور مریم نواز کے حصے میں نہ آسکی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اڈیالہ جیل میں جمعرات کو جب لوگ سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے ملنے گئے تو سب سے پہلے نواز شریف نے مقبول نعت خواں عبد الرزاق جامی سے میاں محمد بخش کا کلام سنا ۔جمعرات کو نواز شریف سے ملاقات کرنے والے صحافی ابصار عالم نے بتا یا کہ جس کمرے میں نواز شریف سے لو گ ملنے آئے وہاں بہت زیادہ گرمی تھی ،دن11بجے نواز شریف کی ملاقات کا وقت شروع ہوا تو وہ شلوار قمیض زیب تن کیے ہوئے ملاقات والے کمرے میں آئے ۔ان کی شلوار قمیض استری نہیں تھی جس سے پتہ چل رہا تھا کہ انہیں کپڑوں کے لیے ہینگر نہیں دئیے گئے۔نواز شریف نے اپنی جماعت کے رہنماﺅں سے ہاتھ ملایا ،اس موقع پر فضاءکافی جذباتی تھی ۔اس موقع پر دبی دبی خاموشی تھی جو معروف نعت خواں عبد الرزاق جامی کے کلام کے ساتھ ہی ختم ہو گئی ۔عبد الرزاق جامی نے معروف شاعر میاں محمد بخش کا کلام سنایا ۔(ش،ز،خ)