”جیل میں جانے سے مریم نواز میں ایک تبدیلی یہ آئی ہے کہ ان کے چہرے پر ۔۔۔“معروف صحافی نے ملاقات کے بعد بڑا انکشاف کر ڈالا

راولپنڈی (ویب ڈیسک)معروف صحافی ابصار عالم نے اڈیالہ جیل میں نواز شریف ،کیپٹن صفدر اور مریم نواز سے ملاقات کے بعد بتا یا ہے کہ جیل میں جانے کے بعد مریم نواز میں یہ تبدیلی آئی ہے کہ ان کے چہرے پر پریشانی یا فکر کا ایک بھی تاثر نہیں ہے ۔مریم نواز ملاقات والے کمرے میں جیسے

ہی داخل ہوئیں تو لوگوں نے تالیاں بجائیں اور نواز شریف سمیت سب نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا ،چہرے پر مسکراہٹ لیے ہوئے مریم نواز صورتحال سے بالکل بھی پریشان نہیں لگ رہیں تھیں ۔ مریم نواز کے اندر ایک واضح تبدیلی آئی ہے ،جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے بعد ،نواز شریف کی نا اہلی کے بعد عوامی جلسوں کے دوران اور احتساب عدالت کے سامنے پیشیوں کے بعد وہ کچھ پریشان لگتی تھیں لیکن جیل میں آنے کے بعد حیران کن طور پر وہ بہت زیادہ مطمئن نظر آئیں ،ان کے چہرے پر ایک بھی ایسا تاثر نظر نہیں آیا جس سے یہ ظاہر ہو کہ وہ جیل میں بے چین ہیں ۔نواز شریف کی نا اہلی کے بعد جو غصہ ان کے چہرے پر نظر آتا تھا ،اب وہ غصہ نظر نہیں آتا بلکہ ان کا رد عمل بہت زیادہ عقلمندانہ لگ رہا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کیپٹن صفدر اپنی اہلیہ اور سسرسمیت اڈیالہ جیل میں اسیری کی زندگی گزاررہے ہیں اور ایسے میں ان کا حوصلہ بلند ہے۔جمعرات کو نواز شریف ،مریم نوازاور کیپٹن صفدر سے لیگی رہنماﺅں ،اہل خانہ اور صحافیوں نے ملاقات کی۔اس ملاقات کے حوالے سے سینئر صحافی ابصار عالم نے بتا یا کہ جیل میں کیپٹن صفدر کا حوصلہ بلند دکھائی دیتا ہے وہ بہت تازہ دم لگ رہے تھے ۔کیپٹن صفدر نے بتا یا کہ جیل سے باہر نکلتے ہی سب سے پہلے بری امام کے مزار پر حاضری دے کر سلام پیش کریں گے ۔(ش،ز،خ)

Source

You might also like