اس جمعرات، ملاقات کے دوران نواز شریف کیا نیک کام کرتے رہے ۔۔؟ اڈیالہ سے لیک ہونے والی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک)اڈیالہ جیل میں جمعرات کو جب لوگ سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے ملنے گئے تو سب سے پہلے نواز شریف نے مقبول نعت خواں عبد الرزاق جامی سے میاں محمد بخش کا کلام سنا ۔جمعرات کو نواز شریف سے ملاقات کرنے والے صحافی ابصار عالم نے بتا یا کہ

جس کمرے میں نواز شریف سے لو گ ملنے آئے وہاں بہت زیادہ گرمی تھی ،دن11بجے نواز شریف کی ملاقات کا وقت شروع ہوا تو وہ شلوار قمیض زیب تن کیے ہوئے ملاقات والے کمرے میں آئے ۔ان کی شلوار قمیض استری نہیں تھی جس سے پتہ چل رہا تھا کہ انہیں کپڑوں کے لیے ہینگر نہیں دئیے گئے۔نواز شریف نے اپنی جماعت کے رہنماﺅں سے ہاتھ ملایا ،اس موقع پر فضاءکافی جذباتی تھی ۔اس موقع پر دبی دبی خاموشی تھی جو معروف نعت خواں عبد الرزاق جامی کے کلام کے ساتھ ہی ختم ہو گئی ۔عبد الرزاق جامی نے معروف شاعر میاں محمد بخش کا کلام سنایا۔۔۔۔۔۔۔کی ہویا جے قیدی بنیا۔۔۔۔سدا نئیں قیدی رہنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اک دن اسی فیر محمد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آ سنگ آ رل بہنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اصلاں نال جے نیکی کرئیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نسلاں تک نئیں بھلدے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بریاں نال جے نیکی کرئیےالٹیاں چالاں چلدے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس موقع پر نواز شریف نے عبد الرزاق جامی کا کچھ دیر کے لیے ہاتھ بھی تھاما ،جس کمرے میں نواز شریف سے ملاقات ہو رہی تھی ،یہ وہی کمرہ تھا جہاں مشرف کے آمرانہ دور میں جاوید ہاشمی اور یوسف رضا گیلانی لوگوں سے ملاقات کیا کرتے تھے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطا بق کی والدہ، شہباز شریف، حمزہ اور سلمان شہباز شامل تھے۔نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کیلئے شریف خاندان نجی طیارے سے اسلام آباد پہنچے، شہباز شریف کے ہمراہ والدہ، حمزہ اور سلمان شہباز بھی تھے۔نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کیلئے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف اور خاندان کے دیگر افراد سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔نمائندہ سماء کے مطابق شریف خاندان کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، اس موقع پر شہباز شریف، والدہ شمیم اختر، معالج ڈاکٹر عدنان، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز موجود تھے۔شریف خاندان اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور مریم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کئے بغیر روانہ ہوگیا تھا۔(ش،ز،خ)

Source

You might also like