بریکنگ نیوز:نواز شریف کا استقبال حج کے برابر والا بیان دینے پر رانا ثنااللہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے این اے 106 فیصل آباد سے تحریک انصاف کے امیدوار نثار جٹ کی رانا ثنا اللہ کی نااہلی کے لیے دائر درخواست مسترد کردی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے 106 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا تھا۔

این اے 106 فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر نثار نے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کے استقبال کو حج کے مترادف قرار دیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثنا اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیاتھا۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے آئین کے آرٹیکل 62،63 کی خلاف ورزی کی ہے لہٰذا انہیں نااہل قرار دے کر بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر نثار احمد کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ہے۔یاد رہے کہ عام انتخابات میں این اے 106 پر رانا ثناءاللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر نثار کو شکست دی تھی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق زشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے 106 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا تھا۔این اے 106 فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر نثار نے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے نواز شریف کے استقبال کو حج کے مترادف قرار دیا تھا۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے آئین کے آرٹیکل 62،63 کی خلاف ورزی کی ہے لہٰذا انہیں نااہل قرار دے کر بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر نثار احمد کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ہے۔یاد رہے کہ عام انتخابات میں این اے 106 پر رانا ثناء اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر نثار کو شکست دی تھی۔(ش،ز،خ)

Source

You might also like