پنجاب میں (ن) لیگ کی نمبر گیم پوری، وزارت اعلیٰ کے لیے کون سا نام سامنے آ گیا ؟ عمران خان اور انکی ٹیم کو دنگ کر ڈالنے والی خبر آ گئی
لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن )کے رہنما ،سابق وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں نمبر گیم حوصلہ افزا ہے اور انشااللہ حکومت بنائیں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نمبر گیم ۔ پنجاب میں حمزہ شہباز ہی وزیر اعلی ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نمبر گیم بڑی حوصلہ افزا ہے پنجاب میں ہمیں واضح برتری مل رہی ہے اور پنجاب میں ہم حکومت بنانے جا رہے ہیں۔ دوسری طرف وفاق میں جماعتوں سے بات چل رہی ہے۔ اور تمام جماعتوں کی جانب سے اچھا فیڈ بیک مل رہا ہے۔جبکہدعسری جانب ایک خبر کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے نمبرز پورے ہونے کے دعوئوں کے باوجود وزیر اعلیٰ کی نامزدگی نہ ہونے سے پارٹی کے اپنے لوگ تذبذب کا شکار ہو گئے ،،وزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئے حتمی نام سامنے نہ آنے کے باعث عہدے کیلئے امیدواروں کی فہرست بھی طویل ہو گئی ۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے دو بڑے رہنمائوں کے درمیان مبینہ طو رپر وزارت اعلیٰ کے نام پر رسہ کشی کی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے پارٹی مشکلات کا شکار رہی تاہم اب عمران خان نے اس عہدے پر نامزدگی کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جس کا باضابطہ اعلان آئندہ ایک دو روز میں کر دیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئے باضابطہ نامزدگی نہ ہونے کی وجہ سے قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں جبکہ اس عہدے کیلئے خواہشمند امیدواروں کی فہرست طویل ہوتی جارہی ہے اور اب اس دوڑ میں سامنے آنے والے ناموں میں عبدالعلیم خان ، فوادچوہدری، سبطین خان ،،یاسمین راشد ،یاسر ہمایوں سمیت دیگر کے نام شامل ہیں ۔پارٹی کے سنجیدہ رہنمائوں کا کہناہے کہ قیادت کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لئے بلا تاخیر نامزدگی کر دینی چاہیے تاکہ کارکنوں اور عوام کے سامنے صورتحال واضح ہو سکے۔ جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف نے عمران خان کو وزیراعظم کا باضابطہ امیدوار نامزد کرنے کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔عام انتخابات میں واضح اکثریت کے بعد تحریک انصاف وفاق میں حکومت سازی کے لیے مصروف ہے اور اس سلسلے میں اسے آزاد امیدواروں سمیت ایم کیوایم اور (ق) لیگ کی حمایت بھی مل چکی ہے۔ (ش،ز،خ)