”جہاں اپنی فوج نہیں ہوتی وہاں دشمن کی فوج ہوتی ہے“ صف اول کے کالم نگار مجیب الرحمان شامی نے یہ معنی خیز وارننگ کسے دے دی ؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے
لاہور (ویب ڈیسک)کہنہ مشق صحافی اور معروف تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ عمران خان کی جانب سے نیب میں پیش ہونے کا عندیہ خوش آئند ہے لیکن نیب کو وزیر اعظم کے معاملے میں باز رہنا چاہئے ۔ اس وقت سیاسی و فوجی قیادت ایک پیج پر ہیں اور ان کو ایک پیج پر رہنا چاہئے۔
جہاں اپنی فوج نہیں ہوتی وہاں دشمن کی فوج ہوتی ہے ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے نیب میں پیش ہونے کا عندیہ اچھی بات ہے لیکن نیب کو وزیر اعظم کے معاملے میں باز رہنا چاہئے کیونکہ وزیر اعظم کا ایک منصب ہے اور اس کا احترام بھی ہے ۔ہمارے اداروں کو اب شوق ہوگیا ہے کہ لوگوں کو بلانا اور ان کی کھنچائی کرنا ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے لیکن یہ ادارے قانون سے بالا تر ہیں۔عمران خان کو بین الااقوامی طور پر جانا چاہتا ہے ۔ جہا ں کرکٹ کھیلی جاتی ہے وہا ں ایک ہیروکے طورپر جانے جاتے ہیں اور جہاں کرکٹ نہیں کھیلی جاتی وہا ں صورتحال کچھ اور ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سیاسی اور فوجی قیادت ایک پیج پر ہے ۔ ان کو ایک پیج پر رہنا چاہئے کیونکہ ان کے بغیر کام نہیں چلتا ۔ یہ ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں اور ریاست کے لئے سیاست اور فوج ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں اپنی فوج نہیں ہوتی وہاں دشمن کی فوج ہوتی ہے ۔(ش،ز،خ)