عمران خان ، عمران خان ، عمران خان ۔۔۔ سعودی عرب کی سڑکوں پر آج کل اکثر یہ آوازیں کیوں سنائی دیتی ہیں ؟ شاندار خبر آ گئی

مدینہ منورہ(ویب ڈیسک)عمران خان ،عمران خان۔۔۔۔سعودی عرب میں ٹھیلے والے نے انوکھا اندازاپنا لیا۔سعودی عرب میں ٹھیلے والا پاکستانی عازمین حج کو متوجہ کرنے کے لیے عمران خان کے نام کی آوازیں لگانے لگا۔۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018میں شاندار اور تاریخی کامیابی سمیٹ لی ہے۔اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی

کی نشستوں کی تعداد 126 تک جا پہنچی ہے جس کے مطابق تحریک انصاف اب آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر مرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں بھی تحریک انصاف حکومت بنانے کے قریب پہنچ چکی ہے۔دوسری جانب پہلے ہی سے دنیا میں اپنا مخصوص مقام رکھنے والے عمران خان وزیر اعظم بننے سے پہلے دنیا میں پاکستان کی پہچان بن گئے ہیں۔سب سے پہلے سعودی سفیر نے عمران خان سے ملاقات کی تھی اور اب دیگر ممالک کی جانب سے بھی خیر سگالی کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے خاص شخصیات تو ایک جانب عوام کی جانب سے بھی عمران خان سے محبت کے اظہار کر لیے مخصوص انداز اپنا رہے ہیں۔اس حوالے سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں حج کے موقع پر مسجد قبا کے سامنے ایک ٹھیلے والا پاکستانی عازمین حج کو متوجہ کرنے اور اپنی چیزیں بیچنے کے لیے عمران خان کے نام کی آوازیں لگانے لگا۔اس موقع پر ایک پاکستانی نے اس عربی کی ویڈیو بنائی اور کہا کہ آپ دیکھ لیں کہ ہم اس وقت مسجد قبا میں موجود ہیں اور یہ عربی شخص اپنی چیزیں بیچنے کے لیے اور پاکستانی عازمین حج کو راغب کرنے کے لیے عمران خان کے نام کے نعرے لگا رہا ہے۔اس شہری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اب ہمارے لیڈر ہی نہیں بلکہ دنیا میں ہماری پہچان بن چکے ہیں۔(ش،ز،خ)

Source

You might also like