عمران خان ان دنوں یوگی راج میں ہیں اور جو شخص اس خوبی کا حامل ہو وہ ۔۔۔۔۔ نامور ستارہ شناس نے نئے وزیر اعظم پاکستان کے حوالے سے انوکھی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے نامزدگی کے بعد سے ہی ان کے سیاسی مخالفین نے طرح طرح کے تبصرے کیے جن میں کہا گیا کہ عمران خان 2 سے ڈھائی سال بمشکل حکومت چلا سکیں گے اور گھر واپس چلے جائیں گے، تاہم

اب ایک شہرت یافتہ ماہر علم نجوم ایم اے شہزاد خان نے عمران خان کی حکومت سے متعلق اہم پیش گوئی کر دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بْک پر اپنی پوسٹ میں ایم اے شہزاد خان نے کہا کہ عمران خان آئندہ 10 سال تک وزارت عظمیٰ کے عہدے پر تعینات رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ عمران خان کو ”یوگی راج” میں ہونا ہے۔ عمران خان اس وقت ”یوگی راج” میں ہیں جہاں ماضی میں شہباز شریف ، جنرل (ر) پرویز مشرف ‘ ضیاء الحق‘حامد کرزئی‘ اوبامہ‘ جارج بش‘منموہن سنگھ اور حسینہ واجد سمیت کئی عالمی لیڈرز رہ چکے ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے اپوزیشن کا اتحاد غیر اخلاقی ہے، منفی بنیادوں پر بنایا گیا اتحاد دیر پا نہیں ہوگا ،عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد قوم کو ایک واضح فرق نظر آئے گا ، شیخ رشید ہمارے ساتھ ہیں، ان کے اپنی انفر ا د ی حیثیت رکھنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ عمران خان پہلے راؤنڈ میں وزیر اعظم ہونگے اور ان کو مطلو بہ اکثریت سے زیادہ ووٹ مل جا ئینگے ۔ خفیہ رائے شماری میں بھی سپیکر اور ڈپٹی سپیکر تحریک انصاف کے ہی منتخب ہونگے ۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا اپو ز یشن کا اتحاد غیر اخلاقی اسلئے ہے کیونکہ یہ منفی بنیادوں پر بنایا گیا ہے ، اس میں شامل مختلف جماعتوں کے ایجنڈے مختلف ہیں، یہ اتحاد دیر پا نہیں ہوگا ۔ جہاں دیر پا اتحاد ہوتے ہیں وہاں ایجنڈ ا ایک ہوتا ہے ۔اب پارلیمنٹ ایک قانون ساز ادارہ نظر آئے گا اور عمران خان خود سوالو ں کے جواب دیا کریں گے جیسے انگلینڈ میں ہوتا ہے ۔سرکار ی عمارتوں کے استعمال سے متعلق قومی کمیشن بنائیں گے ۔ نیب میں طلبی کے حوا لے سے عمران خان قانونی تقاضے پورے کریں گے ۔(ف،م)

یہ خبر پڑھیں : اسلام آباد : اپنے دوست کے ساتھ پارک میں جانیوالی ایک نوجوان اور خوبصورت لڑکی 4 سرکاری ملازمین کے ہتھے چڑھ گئی ، وہ ایسا کیا کر بیٹھی تھی کہ بدنامی کے خوف سے نہ صرف اپنے پاس موجود پیسے انکے حوالے کردیے بلکہ عزت بھی گنوا بیٹھی ۔۔۔۔ بی بی سی پر پبلش ہونے والی رپورٹ نے پوری قوم کو شرما کر رکھ دیا

یہ خبر پڑھیں : ’’ یار یہ پی ٹی آئی والے بڑے ظالم ہیں ، دو دل ملنا چاہ رہے ہیں مگر یہ۔۔۔۔۔‘‘ شیخ رشید سے ملاقات کے لیے کون منتظر ہے مگر شیخ صاحب عمران خان کے ڈر سے اُسے لال حویلی نہیں بلوا رہے؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

Source

You might also like