تحریک انصاف کا ایک اور بڑی سیاسی جماعت سے اتحاد ۔۔۔۔(ن) لیگ کے اندر کھلبلی مچا دینے والی خبرآ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) جی ڈی اے کا تحریک انصاف میں ضم ہونے کا امکان، جہانگیر ترین جلد جے ڈی اے کے رہنماوں سے ملاقات کریں گے اور تحریک انصاف میں ضم ہونے کی دعوت دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جولائی کو پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کے اب تک کی سب سے

بڑی سیاسی پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں پیپلز پارٹی کے مقابلے کیلئے بننے والے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا امکان ہے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس انتخابات میں کوئی خاطر خواہ کامیابی تو حاصل نہیں کر پایا، تاہم اس الائنس نے پیپلز پارٹی کا سندھ میں تگڑا مقابلہ کیا اور کئی اہم نشستیں جیتنے میں کامیاب رہے۔ سندھ کی سطح تک گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد قائم کیا تھا۔جبکہ انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بھی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے تحریک اںصاف کا ہی ساتھ دینے کا اعلان کیا۔اب خبریں یہ سامنے آئی ہیں کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور تحریک اںصاف کے درمیان بڑا معاہدہ طے پانے والا ہے۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں جہانگیر ترین جلد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماوں سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ جہانگیر ترین ملاقات میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماوں کو ناصرف حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے، بلکہ تحریک انصاف میں بھی ضم ہونے کی دعوت دی جائے گی۔دوسری جانب تحریک انصاف،، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور ایم کیو ایم پاکستان سندھ اسمبلی میں مشترکہ قائد حزب اختلاف لانے پر بھی غور کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی سربراہی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا کے ہاتھ میں ہے۔ تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے انضمام سے متعلق حتمی فیصلہ بھی پیر پگاڑا ہی کریں گے۔(ش،ز،خ)

Source

You might also like