میں عمران خان کا۔۔۔۔نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد خان نے ایسی بات کہہ دی کہ کپتان خوش ہو گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ عمران خان کے ویڑن کی تکمیل کےلیے دن رات کام کروں گا، خیبر پختونخوا کے عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ محمود خان نے” جیوز نیوز“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

عمران خان کا شکر گزار ہوں انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، عمران خان کا سپاہی ہوں، پی ٹی آئی کے منشور پر من و عن عمل کروں گا، خیبر پختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی کو جو مینڈیٹ دیا اس کی پاسداری کروں گا، عمران خان کے ویڑن کی تکمیل کےلیے دن رات کام کروں گا، خیبر پختونخوا کے عوام کو مایوس نہیں کروں گا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ماضی کی طرح صوبے میں بہترین کارکردگی دکھائے گی۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے طویل مشاورت اور انتظار کے بعد محمود خان کو وزارت اعلیٰ خیبرپختونخواہ کے لئے نامزد کیا ۔دوسری جانب ایک خبرکے مطابق اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے لیے سابق وز یراعلیٰ پرویز خٹک، سابق وزیر تعلیم عاطف خان اور سابق سپیکر اسد قیصر کے نام سامنے آئے تھے تاہم اس اہم عہدے کیلئے محمود خان کو چنا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوات سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب جیتنے والے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا امیدوار نامزد کردیا۔ محمود خان کا تعلق سوات سے ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے پرویز خٹک،

اسد قیصر اور عاطف خان کے نام لیے جا رہے تھے۔وزیر اعلیٰ کیلئے محمود خان کا نام پرویز خٹک نے پیش کیا۔ محمود خان پی کے 9 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ محمود خان دوسری بار خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ محمود خان خیبر پختونخوا حکومت میں وزیر کھیل و ثقافت رہے۔محمود خان کا تعلق سوات کے تحصیل مٹہ سے ہے۔ وہ 1972 کو ڈاکٹر محمد خان کے گھر پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم سوات کے علاقہ خوازہ خیلہ میں سرکاری سکول سے لی، بعد میں میٹرک اور ایف ایس سی کی تعلیم پشاور پبلک سکول سے حاصل کی۔ انہوں نے ایم ایس سی ایگریکلچر کی ڈگری پشاور یونیورسٹی سے مکمل کی۔وہ 2008ء میں بلدیاتی انتخابات میں آزاد حثیت سے یونین کونسل ناظم یو سی خریڑئی منتخب ہوئے۔ ان کا خاندان پہلے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں تھا لیکن 2012ء میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔2013ء میں پی ٹی آئی کی نشست سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 84 سے رکن منتخب ہوئے، جو اب نئے مردم شماری میں حلقہ پی کے 9 بن گیا ہے۔(ف،م)

یہ خبر پڑھیں : پوری دنیا کی نظریں عالمی لیڈر پر جم گئیں۔۔۔۔۔۔ ایرانی صدر کا عمران خان کو فون، کپتان نے کس چیز کا وعدہ کر لیا؟ خبر آتے ہی پاکستانی خوشی سے جھوم اُٹھے

Source

You might also like