عمران خان کی سادگی انہیں کیا نقصان پہنچا سکتی ہے ؟ نامور کالم نگار نے چیئرمین تحریک انصاف کو خبردار کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ عمران خان سادگی پر یقین رکھتے ہیں اور اب تو انہیں اور بھی سادگی کرنا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اکثر دیکھا ہے کہ سرکاری دفاتر میں سرکاری کھاتے پر
سموسے اور چائے چلتی ہے۔ اب عمران خان نے جو فیصلہ کیا ہے کہ وہ وزیر اعظم بننے کے بعد پنجاب ہاﺅس میں رہیں گے اس پر ابھی انہیں کافی سوچ بچار کی ضرورت ہے ، علامتی طور پر ان کی یہ بات ٹھیک ہے ، لیکن وزیر اعظم ہاﺅس ایک عمارت ہے جہاں وزیراعظم اور اہل خانہ کے لیے رہائشی کوارٹرز ہیں، دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس میں ہی وزیر اعظم کا دفتر ہے، اور وزیر اعظم ہاؤس میں ہی وزیر اعظم کے نوکروں کے لیے بھی کوارٹرز ہیں۔ہو سکتا ہے کہ پنجاب ہاؤس میں رہنے پر ان سب لوگوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے اُلٹا زیادہ خرچ کرنا پڑ جائے۔ جیسے بھارت کے بانی رہنما گاندھی کہتے تھے کہ میں نے ٹرین کی تھرڈ کلاس میں سفر کرنا ہے اور جب وہ تھرڈ کلاس میں سفر کرتے تھے تو ریلوے کا عملہ پوری ٹرین کو صاف کر کے ان کے لیے تیار کرتا تھا جس پر اضافی خرچ ہوتا تھا لہٰذا عمران خان کو بھی اس معاملے پر ابھی سوچ بچار کی ضرورت ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ممکنہ طور پر عمران خان 15 اگست کو وزارت عظمٰی کے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے ۔عام انتخابات 2018ء میں نمایاں برتری حاصل کرنے کے بعد اپنے پہلے
پالیسی خطاب میں ہی عمران خان نے اعلان کر دیا تھا کہ وہ وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں بلکہ کسی منسٹر انکلیو میں رہیں گے۔ ملک پر قرضوں کا بوجھ ہے اسی لیے اپنے اخراجات کو کم کریں گے۔ اپنے پہلے پالیسی خطاب میں عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ میں آپ کے ٹیکس کے پیسوں کی حفاظت کروں گا۔ اور اسی وجہ سے عمران خان نے گذشتہ روز پروٹوکول دئے جانے پر بھی برہمی کا اظہار کیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ فوری طور پر اضافی پروٹوکول ہٹایا جائے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کوئی چیز کو مخفی نہیں رکھا جاسکتا، قانون میں تبدیلی کرکے صوابدیدی فنڈ کو مکمل ختم کریں گے، ہم حکومت کرنے نہیں کرپشن کے خلاف جہاد کرنے آئے ہیں،مشکل وقت کا سامنا ہے ، بہت سوچ بچار کرنا ہوگی، سب میرٹ پر اور سب کا احتساب ہوگا۔پشاور میں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں لوگ اپنی ذات کے لئے اقتدار میں آ تے رہے، مخصوص نشستوں پر چنے گئے ممبران تیاری کے ساتھ اسمبلی میں آئیں،تمام منتخب ممبران احتیاط سے حکومت کے معاملات چلائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر بہت مسائل درپیش ہیں ، کافی کام کرنا ہے۔بلدیات میں مزیداصلاحات لانی ہیں،تعلیم میں مزیدکام کرناہے،5 سال میں اس ملک کو تبدیل کرنا ہے اور قربانیوں کے بغیر تبدیلی نہیں آسکتی۔ (ش۔ز۔م)