شیرو تو مر گیا مگر ان دنوں عمران خان کے تین پالتو کتوں کے نام کیا ہیں ؟ مخصوص بیماری میں مبتلا افراد یہ خبر ہرگز نہ پڑھیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بعد ان کا پالتو کتا بھی بین الاقوامی شہرت یافتہ ہو گیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان جہاں ان دنوں عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد شہرت کی بلندیوں پر ہیں وہاں ان کے پالتو کتے نے بھی

بین الاقوامی شہرت حاصل کر لی ۔آن لائن انسائیکلوپیڈیا نے عمران خان کے پالتو کتے کے لئے صفحہ مختص کرنے کی بھی تصدیق کر دی ہے ۔ آن لائن انسائیکلو پیڈیا کے منتظمین کے مطابقعمران خان کا کتا کافی عرصے سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے لئے وکی پیڈیا نے صفحہ مختص کیا گیا ہے ۔ وکی پیڈیا کے مطابق امریکی صدور کے پالتو جانوروں کو بھی انسائیکلوپیڈیا میں جگہ دی جا چکی ہے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق عمران خان نے اپنے پالتو کتے کو گھر سے نکالنے کے حوالے سے میڈیا پر آنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ پالتو کتے شیرو کو گھر سے نکالنے کے حوالے سے میڈیا پر آنیوالی خبروں کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میرا شیروتین سال پہلے مر چکا ہے، اب ایک موٹو اور دو ین کتے میرے پاس ہیں‘‘۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا اور سوشل میڈیا پر چیئرمین تحریک انصاف کے پالتو کتے شیرو کے حوالے سے خبر منظر عام پر آئی تھی کہ عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ پیرنی کے اعتراض کے بعد اپنے پالتو کتے شیرو کو بنی گالہ سے نکا ل دیا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پالتو کتے کو بنی گالا سے نکال دیا گیا۔ نیو زایجنسی کے مطابق عمران خان نے اپنی رہائش گاہ بنی گالا میں کتے پالے ہیں لیکن ایک بہت اہم شخصیت کو عمران خان کا کتے پالنا پسند نہیں آیا۔ اہم شخصیت کے اعتراض پر بنی گالا سے عمران خان کے پالتو کتے کو نکال دیا گیا۔(ف،م)

Source

You might also like