بظاہر تو سب اوکے ۔۔۔۔مگر حقیقت یہ ہے کہ ان 12 رہنماؤں نے اعلیٰ عہدوں کے لیے کس طرح عمران خان کی ناک میں دم کر رکھا ہے ؟ باخبر ذرائع نے انکشاف کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی آئندہ مرکزی و صوبائی حکومتوں کے مختلف عہدوں کے لیے لوگوں کے انتخاب میں مصروف ہیں اور ایسے میں تحریک انصاف کے 12اراکین ایسے ہیں جنہوں نے عمران خان کی جان عذاب کر رکھی ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق یہ 12اراکین وہ ہیں جو،

سب کے سب وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے خواہش مند ہیں اور اپنی اس خواہش کی تکمیل کے لیے ایسے حربے استعمال کررہے ہیں جو عمران خان کے لیے پریشانی کا سبب بن رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان کے پاس اس وقت ان درجن بھر لوگوں کی فہرست موجود ہے جنہیں پارٹی کے مختلف گروپ سپورٹ کررہے ہیں۔ان میں علیم خان، فواد چوہدری، سبطین خان، راجا یاسر ہمایوں ، میاں محمودالرشید، میاں اسلم اقبال و دیگر شامل ہیں۔ تاہم عمران خان وزارت اعلیٰ کے لیے کوئی ایسا آدمی لانا چاہتے ہیں جو نوجوان ہو اور اس کے کردار پر کوئی داغ نہ ہو۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والی تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں بھی عمران خان نے کہا ہے کہ ’’پنجاب کا وزیراعلیٰ ایسا شخص ہو گا جس پر کبھی کسی جرم کا الزام نہ لگا ہو۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’میں اگلے ایک دو روز میں اس شخص کے نام کا اعلان کردوں گا۔‘‘ انہوں نے پارٹی اراکین کو ہدایت کی کہ وہ ان کے اعلان کردہ شخص کی حمایت کریں گے۔ جبکہ دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا امیدوار نامزد کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق،

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوات سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب جیتنے والے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔محمود خان کا تعلق سوات سے ہے اور وہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 9 سے انتخاب جیتے ہیں۔ محمود خان سابق دور حکومت میں صوبائی وزیر کھیل و آبپاشی کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ محمود خان تحصیل مٹہ کے ناظم بھی رہ چکے ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے پرویز خٹک، اسد قیصر اور عاطف خان کے نام لیے جا رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان عاطف خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بنانا چاہتے تھے لیکن پرویز خٹک کی سخت مخالفت کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پرویز خٹک نے ہی محمود خان کا نام وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے تجویز کیا تھا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔نامزد وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سپاہی ہوں، ان کے وژن کے تکمیل کے لیے رات دن کام کروں گا اور پارٹی کے منشور پر من و عن عمل کروں گا۔محمود خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی کو جو مینڈیٹ دیا اس کی پاسداری کروں گا اور صوبے کے عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ تحریک انصاف صوبے میں ماضی سے بھی مزید بہتر کارکردگی دکھائے گی۔ (س)

Source

You might also like