’’ میں بھی دیکھتا ہوں مجھے کون اندر نہیں جانے دیتا‘‘ اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر جاوید ہاشمی برہم ، ایسا کام کر دکھایا کہ جیل حکام ہکا بکا رہ گئے
’’ میں بھی دیکھتا ہوں مجھے کون اندر نہیں جانے دیتا‘‘ اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر جاوید ہاشمی برہم ، ایسا کام کر دکھایا کہ جیل حکام ہکا بکا رہ گئے ۔۔۔۔۔راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آج جمعرات کا روز ہے اور جیل میں قیدیوں سے ملاقاتیوں کے آنے کا سلسلہ
بھی جاری ہے تاہم اس موقع پر نوازشریف سے ملاقات کیلئے بھی ن لیگی اور دیگر پارٹی رہنما پہنچے جن میں سے محمود اچکزئی کو ملنے کی اجازت نہیں دی گئی لیکن جاوید ہاشمی کسی طرح جیل میں داخل ہونے میں آخر کارکامیاب ہو ہی گئے اور سابق وزیراعظم سے ملاقات کی ۔تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی ملاقات کیلئے پہنچے تو جیل حکام نے ملاقات کروانے سے انکار کر دیا اور جاوید ہاشمی کو اندر جانے سے روک دیا گیا تاہم جاوید ہاشمی بھی گھر سے ملاقات کا ارادہ کر کے آئے تھے اور اپنے ارادے پر قائم رہتے ہوئے انہوں نے جیل کے باہر ہی انوکھے انداز میں احتجاج ریکارڈ کروایا اور آخر کار اندر داخل ہونے میں
جاوید ہاشمی نے نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ دئیے جانےپر گاڑی جیل گیٹ کے آگے کھڑی کر دی اور بغیر ملے واپس جانے سے انکار کر دیا۔جیل کا راستہ بلاک ہونے پہ کافی دیر بعد انہیں مجبوراً اندر جانے دیا گیا pic.twitter.com/IxgPzJ9o3N
— Arshad Waheed Ch (@arshad_Geo) August 9, 2018
کامیاب ہوئے ۔نجی ٹی وی جیونیوز صحافی ” ارشد وحید“ نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ”جاوید ہاشمی نے نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ دئیے جانے پر گاڑی جیل گیٹ کے آگے کھڑی کر دی اور بغیر ملے واپس جانے سے انکار کر دیا۔جیل کا راستہ بلاک ہونے پہ کافی دیر بعد انہیں مجبوراً اندر جانے دیا گیا۔“جاوید ہاشمی نے نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ دئیے جانےپر گاڑی جیل گیٹ کے آگے کھڑی کر دی اور بغیر ملے واپس جانے سے انکار کر دیا۔جیل کا راستہ بلاک ہونے پہ کافی دیر بعد انہیں مجبوراً اندر جانے دیا گیا۔