نہ مجھے این او سی چاہیے اور نہ ہی آپ لوگوں کی دعائیں بلکہ۔۔۔ نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں آنے والے ملاقاتیوں سے انوکھی خواہش کر ڈالی
راولپنڈی(ویب ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نہ کوئی این آر او لینا چاہتا ہے اور نہ کوئی دینا چاہتا ہے۔ اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ،
نواز شریف نے قوم کو مخلصانہ سلام اور دعا کیلئے کہاہے، نوازشریف اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ قوم کے لیے بیمار اہلیہ کو لندن چھوڑ کر وطن واپس آئے وہ پوری قوم کے لیے قربانی دے رہے ہیں جب کہ جیل میں قید نوازشریف، مریم اور صفدر کے حوصلے بند ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ووٹ کے ساتھ جو نا انصافی ہوئی اس پر آواز اٹھانا ہم سب کا حق ہے ہم پارلیمنٹ میں پہلے روز انتخابات سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کریں گے، گزشتہ روز تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا تاہم موسم کی خرابی کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوسکا، ہم سمجھتے ہیں الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے دن بھی دھاندلی ہوئی، اس دھاندلی کی تحقیقات کیلیے پارلیمانی کمیشن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔)ن) لیگ کے صدر نے کہا کہ کیا مذاکرات کے بغیر مسئلے حل ہوئے ہیں؟ لیکن نہ کوئی این آراو کو لینا چاہتاہے نہ دینا چاہتاہے، تمام تر زیادتیوں کے باوجود پنجاب میں قومی اور صوبائی نشستوں پر (ن) لیگی امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔پنجاب میں حکومت بنانے میں ناکامی کے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ لوگ جہاز میں پیسوں کے تھیلے لے کر پھر رہے ہیں،
ان لوگوں نے پیسوں سے منڈی لگائی ہوئی ہے جو خریدو فروخت کررہے ہیں میں اس کالے دھندے میں منہ کالا نہیں کرنا چاہتا اس لیے حکومت نہیں بناسکے۔ جبکہ دوسری جانب کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی کو طبیعت خراب ہونے کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایون فیلڈ ریفرنس میں جیل میں اڈیالہ جیل میں قید کیپٹن صفدر کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور صفدر جو کھاتے یا پیتے تھے قے کر دیتے تھے۔ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو معدے میں السر ہے جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کیپٹن صفدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی رائے کے بعد انہیں پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کیپٹن صفدر کو انتہائی سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال کے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کو پمز اسپتال کے سے کارڈک وارڈ پہنچایا گیا ہے اور انہیں وہ کمرہ دیا گیا ہے جو نواز شریف کو دیا گیا تھا۔