بریکنگ نیوز : 3 حلقوں میں فتح ۔۔۔۔قومی اسمبلی کی سیٹ رکھنی ہے یا صوبائی اسمبلی کی ۔۔۔۔؟ شہباز شریف نے فیصلہ کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے صوبائی اسمبلی کی دو سیٹوں پر قومی اسمبلی کی سیٹوں کو ترجیح دے دی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق صدرپاکستان مسلم ن شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی سیٹ اپنے پاس رکھنے کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے پی پی 164اور 165 سے

منتخب ہوئے تھے ،صدر ن لیگ شہبازشریف نے صوبائی نشتیں چھوڑنے کی درخواست جمع کرادی ہے،شہبازشریف این اے 132 اورپی پی 164 اور 165سے منتخب ہوئے تھے ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے این اے 124 کی نشست چھوڑنے کیلئے درخواست دے دی جس کے بعد حمزہ شہباز پی پی 146 کی صوبائی اسمبلی کی نشست رکھیں گے۔واضح رہے پاکستان مسلم لیگ ن نے گرینڈ اپوزیشن الائنس کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا جس کے لئے شہباز شریف قائد حزب اختلاف ہوں گے۔جبکہ حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے مضبوط امیدوار ہیں۔ واضح رہے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر اور وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے پارٹی رہنماﺅں اور حکومتی عہدےداران کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کو چھوڑنے والے اراکین پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا جائے ۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر و وزیراعلیٰ پنجاب نے یہاں جاری اپنے ایک بیان میں کہاکہ تمام پارٹی رہنما اور حکومتی عہدےداران پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی بیان بازی نہ کریں-انہوں نے مزید کہاکہ پارٹی چھوڑنے والے اراکین کے حوالے سے پارٹی اجلاس میں غور و خوض کیا جائے گااور اس ضمن میں مناسب لائحہ عمل طے کیا جائے گا-وزیراعلی نے مزید زور دیا کہ پارٹی چھوڑنے والے اراکین کے حوالے سے بیان بازی کو فوری طو رپر روک دیا جائے۔(ش،ز،خ)

Source

You might also like