عمران خان کی جانب سے تبدیلی کے بڑے بڑ ےدعوے۔۔۔ مگر کپتان کو مستقبل میں کیا نقصان اٹھانا پڑے گا؟ ہارون الرشید نے خبردار کردیا
کراچی (ویب ڈیسک) نامور تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو دعوی ٰ نہیں کرنا چاہیے بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ میں کوشش کروں گا، آدمی دو طریقوں سے پہچانا جاتا ہے ایک اپنے ماضی سے اور دوسرے اپنے دوستوں سے ۔ عمران خان کا ماضی دیکھیں،
تو پختونخوا میں بلاشبہ انہوں نے ڈیلیور کر کے دکھایا ، تاہم اتنا نہیں جتنا ہم ان سے توقع رکھتے تھے کہ کوئی نیا معاشرہ وجود میں آئے گا، لیکن انہوں نے جو کچھ بھی کیا لوگوں نے اس کو قبول کیا۔ ‘‘دنیا نیوز’’ کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ عمران خان نے کے پی کے میں پولیس، اسکول و کالج بہتر بنائے ہیں، جب کہ ایک ارب درخت لگائے ہیں۔ (ن) لیگ کے ڈاکٹر طارق فضل نے توقع ظاہر کی کہ جب عمران خان برسر اقتدار آئیں گے تو وہ اپنے لب و لہجے کی بھی اصلاح کریں گے کیوں کہ اقتدار میں آکر کسی دوسرے ملک کے سربراہ کو گالیاں دینا غلط ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تلخ گفتگو کرنا آسان لیکن حقائق کا سامنا کرنا بڑا مشکل ہوتا ہے ۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے اپنی 22 سالہ جدوجہد کے نتیجے میں پارٹی کو ایک فیصلہ کن مقام پر پہنچا دیا ہے ، توقع ہے عمران خان اپنے دعوؤ ں میں کامیاب ہوں گے ۔(س)