ہر دلعزیز صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کی جیونیوز کو خیر باد ۔۔۔ اب کس چینل کو جوائن کیا ہے؟ تازہ ترین خبر آ گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف تجزیہ نگار اور سینئر صحافی حامدمیر نے جیو نیوز کوخیبرباد کہہ دیا اور وہ جی این این کیساتھ بطور صدر منسلک ہوگئے ہیں۔ صحافی سلمان حسن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’ حامد میر کو خوش آمدید کہتے ہوئے لکھا کہ میر صاحب نے بطورصدر جی نیوز نیٹ ورک جوائن کرلیا ہے ‘۔
ایک نیوز ویب سائٹ سے وابستہ اینکر پرسن عبیر خان نے لکھا کہ ’ حامدمیر نے جیو کو خیرباد کہہ کر گورمے نیوز نیٹ میں بطور صدر شمولیت اختیار کرلی۔ وقاص نے لکھا کہ ’ حامد میر نے جیونیٹ ورک چھوڑ دیا، میری خواہش ہے کہ حامد میر بول نیٹ ورک میں شامل ہوجائیں، ان کیلئے بہترین انتخاب ہے ۔ (س)



