عمران خان کی تقریب حلف برداری۔۔۔ کن بھارتی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے؟ پی ٹی آئی رہنما نے بڑا سرپرائز دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دوبھارتی کھلاڑیوں کو تقریب حلف برداری میں مدعو کرنےکا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نےکپل دیواورنوجوت سنگھ سدھوکوتقریب میں مدعوکرلیا ہے۔

پی ٹی رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بطوروزیراعظم تقریب حلف برداری میں سنیل گواسکر کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کوبھی تقریب میں شرکت کادعوت نامہ بھجوادیا ہے۔ واضح رہے پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لینے کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ عمران خان 18 اگست کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔خیال رہے کہ اس سے پہلے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہعمران خان 15 اگست کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوادی تھی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب ارکان کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوائی، سمری میں نئی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی تجویز دی گئی۔پہلے اجلاس میں قومی اسمبلی کے نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے پھر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا اور اس کے بعد قائد ایوان کا انتخاب عمل میں آئے گا۔واضح رہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات ہوئے تھے اور آئین کے تحت نگراں حکومت کی جانب سے ہر حال میں 15 اگست تک قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلایا جانا ضروری ہے۔ ایوان صدر کو سمری موصول ہونے پر صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس بُلانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔۔ سینیٹر فیصل جاوید خان کے بیان کے مطابق عمران خان 15 یا 16 اگست کو نہیں بلکہ 18 اگست کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے، تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی جس میں صرف چند مہمانوں کو ہی مدعو کیا جائے گا۔(س)

Source

You might also like